سعید غنی کا کامران ٹیسوری کو پارٹی کے اندر کی مخالفت پر توجہ دینے کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو پارٹی کے اندر کی مخالفت پر توجہ دینے کا مشورہ دے دیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سعید غنی نے دعویٰ کیا کہ آج سندھ میں پیپلز پارٹی کا کوئی مدمقابل نہیں جبکہ پی پی کراچی کی سب سے بڑی جماعت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا اندرونی انتشار ان کا اپنا معاملہ ہے، گورنر سندھ کو اپنی پارٹی کے اندر مخالفت پر توجہ دینی چاہیے۔
وزیر بلدیات سندھ نے مزید کہا کہ گورنر اب ڈی آئی جی ٹریفک نہیں بن سکتے، محض ڈی آئی جی کے پی آر او بن سکتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے شیعہ، سنی اور تمام زبانیں بولنے والوں کو ایوانوں میں بھیجا، کراچی کو پی پی کا گڑھ بنائیں گے۔
سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ کراچی نے نفرت کی سیاست کا خاتمہ کیا۔ آج کراچی میں دہشت گردی نہیں، بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر کراچی میں مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ اور بات ہے کہ کراچی میں الیکشن کبھی کیسے اور کبھی کیسے ہوجاتے ہیں، تحریک انصاف نے 2024 کے الیکشن پر تحفظات ختم کردیے ہیں وہ اب الیکشن کی بات نہیں کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے: سعید غنی
سعید غنی — فائل فوٹووزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نفرت کی سیاست سے نکلنا ہے، پیپلز پارٹی نے کبھی نفرت کی سیاست نہیں کی۔
میئر کراچی کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کے مالی حالات مستحکم ہوگئے ہیں، عوام کو سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے نئے قبرستان بنانے کے لیے زمینوں کی نشاندہی کی ہے۔
صدر پیپلز پارٹی کراچی سعید غنی نے کہا کہ عوامی مسائل حل کرنے میں پیپلز پارٹی سے بہتر کوئی جماعت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم شہر میں پی پی کو مضبوط کریں گے، ہم کراچی کو پیپلز پارٹی کا گڑھ بنائیں گے، جہاں الیکشن ٹھیک ہوں گے وہاں عوام کی پہلی چوائس پیپلز پارٹی ہوگی۔
سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی عام لوگوں کو اسمبلیوں میں بھیجتی ہے، کسی دوسری پارٹی میں ہمت نہیں کہ وہ ایسا کرسکے۔