ملک کے 21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
این ای او سی نے ملک کے 21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی۔این ای سی او حکام کے مطابق اسلام آباد، چارسدہ، پشاور، صوابی ، ٹانک، بہاولپور ، مظفر آباد، لاہور، ملتان، رحیم یار خان ، کراچی ایسٹ ، ڈیرہ بگٹی اور حب کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ تمام 21 اضلاع سے نمونے 8 سے 23 جنوری کے درمیان لیے گئے تھے۔ ملک بھر میں 3 فروری سے سات روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے۔
واضح رہے حالیہ مہم کے دوران کمشنر کراچی نے پولیو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 11 تپے داروں کو معطل کرکے کمشنر ہائوس میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ریونیو اسٹریم سوکھ چکی، بجٹ روپوں میں اور اخراجات ڈالرز میں ہیں، حنا ربانی کھر
سابق وزیر خارجہ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی سربراہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ہماری ریونیو اسٹریم سوکھ چکی، بجٹ روپوں میں اور اخراجات ڈالرز میں ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت حنا ربانی کھر کی، اجلاس کے شرکاء میں سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور وزارت کے سینئر افسران شامل تھے۔
سیکریٹری خارجہ نے بریفنگ میں بتایا کہ اوورسیز پاکستانی کی ضروریات کے مطابق قونصلر سروسز کا جامع جائزہ لیا جارہا ہے۔
آمنہ بلوچ نے مزید کہا کہ وزارت خارجہ کی تصدیق شدہ دستاویزات دوبارہ تصدیق کے بغیر قابل استعمال ہیں، آن لائن پاور آف اٹارنی کی تصدیق کی سہولت مشنز کی دیرینہ ضرورت تھی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر تصدیق شدہ دستاویز پر کیو آر کوڈ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے، جس کے ذریعے دستاویزات کی جانچ اب دنیا بھر میں آسان ہوگئی ہے۔
سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ سفارتی مشنز کے کرائے کی عمارات سے ملکیتی عمارات کی طرف منتقلی جاری ہے۔
ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ نے شرکاء کو بتایا کہ اوورسیز پاکستانی اب سفارتخانوں میں محدود خدمات کے لیے رجوع کرتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ امریکا نے جو ٹیرف لگایا ہے وہ ٹھوس معاشی اصولوں پر نہیں، یہ معاملات کو وزارت تجارت دیکھ رہی ہے۔
ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ نے مزید کہا کہ پہلے یوکےاور امریکا کے پاسپورٹ ہولڈرز پاکستانیوں کو بغیر ویزہ ایک سال تک سعودی عرب میں رہنے کی سہولت تھی۔ اب اس سہولت کو معطل کیا گیا ہےکیونکہ لوگ اوور اسٹے کرتے تھے۔
حنا ربانی کھر نے اس موقع پر کہا کہ ہماری ریونیو اسٹریم سوکھ چکی ہے،بجٹ روپوں میں اور اخراجات ڈالرز میں ہیں۔