صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی منظوری سے پنجاب کا پارٹی ڈھانچہ 4زونز میں تقسیم، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی منظوری سے پنجاب کا پارٹی ڈھانچہ 4زونز میں تقسیم، نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی منظوری سے پنجاب کا پارٹی ڈھانچہ 4 زونز میں تقسیم کردیا گیا۔ جنوبی پنجاب کے بعد آئی پی پی شمالی و مغربی پنجاب کے صدور کی تقرری کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔
ایم این اے گل اصغر بگھور آئی پی پی شمالی پنجاب کے صدر نامزد، سابق صوبائی وزیر چوہدری ظہیرالدین مغربی پنجاب کے صدر اور فرخ مانیکا جنرل سیکرٹری ہوں گے۔ میاں جنید ذوالفقار کو استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کا نائب صدر مقرر کیا گیا ہے ۔صدر آئی پی اور وفاقی وزیرعبدالعلیم خان سے نئے عہدیداروں نے ملاقاتیں کیں۔ مرکزی پارٹی رہنما رانا نذیر احمد خان ، شعیب صدیقی ، ملک زمان نصیب اور میاں جنید ذوالفقار بھی موجود تھے۔
عبدالعلیم خان نے کہا پارٹی کو خوشحالی اور امن کے پیغام کے ساتھ تنظیمی سطح پر مضبوط بنائیں گے ۔ اب سیاست نہیں بلاتفریق خدمت کرنے کا وقت ہے ۔ استحکام پاکستان پارٹی عوامی خدمت کا سفر جاری و ساری رکھے گی ۔ صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور انہیں تنظیمی امور مزید بہتر بنانے کا ٹاسک دے دیا ۔ لاہور سے رانا عثمان ، حافظ آباد سے عتیق گھمن ، گوجرانوالہ سے میاں حمزہ اور رحیم یار خان سیرانا راحیل نے وفود سمیت صدر آئی پی پی سے ملاقاتیں کیں ۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عبدالعلیم خان صدر آئی پی آئی پی پی پنجاب کا
پڑھیں:
ایم کیوایم میں تنظیمی عہدوں کی تقسیم پراختلافات،متعدد رہنماناراض
٭متعدد کارکنان ایم کیوایم مرکز بہادرآباد پہنچ گئے ، شورشرابا، نعرے بازی
٭خالد مقبول صدیقی کچھ ذمہ داریوں سے دستبرداری کے لیے تیار تھے ، فاروق ستار
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان میں اختلافات کے باعث تنظیمی عہدوں کی تقسیم پر متعدد رہنما ناراض ہو گئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد رہنماؤں کو ذمہ داری نہ ملنے پر کارکنان ایم کیو ایم مرکز بہادرآباد پہنچ گئے ۔ذرائع نے بتایا کہ ان پارٹی کارکنان نے بہادرآباد مرکز میں شور شرابہ کیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے پارٹی میں اختلافات کے معاملے پر کھل کر بات کی اور کہا کہ خالد مقبول نے مرکزی اراکین کے کہنے پر اپنی طرف سے ذمہ داریوں کی تقسیم کا سرکلر جاری کیا۔ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پارٹی سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کچھ ذمہ داریوں سے دستبرداری کے لیے تیار تھے ۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ جب سرکلر جاری ہوا تو بیشتر ارکان نے مرکزی کمیٹی کے واٹس ایپ گروپ میں اس سے اتفاق کیا اور کچھ اراکین نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے گزشتہ روز تنظیمی عہدوں میں تبدیلیاں کی تھیں۔