وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی برطانوی انڈر اسٹیٹ سیکرٹری ہمیش فاکنر سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی برطانوی انڈر اسٹیٹ سیکرٹری ہمیش فاکنر سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے لزبن میں برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے مشرق وسطی، پاکستان اور افغانستان ہمیش فاکنر سے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیر خزانہ نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی اعتماد اور شراکت داری پر مبنی قریبی اور گرم جوش تعلقات کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم اور پائیدار بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، خاص طور پر پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع زیر بحث آئے۔اس کے علاوہ دونوں ممالک کے عوامی روابط اور پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو بھی سراہا گیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
زرِ مبادلہ ذخائر میں اضافہ حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے: وزیر خزانہ
ویب ڈیسک:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔
یومِ تعمیر و ترقی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی اور زرِ مبادلہ ذخائر میں اضافہ حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے،انہوں نے کہا کہ رائٹ سائزنگ اور نجکاری سمیت ڈھانچہ جاتی اصلاحات کر رہے ہیں ، ٹیکس اصلاحات کے لیے ایف بی آر میں ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے۔
راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا
اپنے خطاب میں محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے ۔تقریب میں وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سمیت وزیر اعظم بھی شریک تھے۔ْ