خیبرپختونخوا نے بھی انتشار، جلاو گھیراو کی سیاست کو مسترد کر دیا، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے عوام نے بھی بانی پی ٹی آئی کی انتشار اور جلا وگھیراو کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ حکومتی وسائل کے استعمال اور سرکاری ملازمین کی جلسہ گاہ حاضریاں لگاکر بھی پانچ ہزار بندے اکٹھے نہیں کرسکے۔عظمی بخاری نے کہا کہ جنید اکبر اپنے پہلے امتحان میں ہی بری طرح فیل ہو گئے ہیں، جبکہ علی امین گنڈا پور نے حسب روایت لچرپن سے بانی پی ٹی آئی کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کسی ضلع سے لوگ نہیں نکلے، اور جو نکلے، وہ بھی صرف دکھاوے کے لیے گرفتاریاں دینے آئے تاکہ بانی پی ٹی آئی کے سامنے نمبر بنا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 9مئی اور 26نومبر کی ناکام بغاوتوں کے بعد عوام احتجاجی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں۔ خیبرپختونخواہ کے نوجوانوں نے بھی دیکھ لیا ہے کہ پنجاب کے نوجوانوں کو الیکٹرک بائیکس اور اسکالرشپ مل رہے ہیں، لہذا انہیں بھی یہی سہولتیں ملنی چاہئیں۔ عظمی بخاری نے اعلان کیا کہ انشا اللہ جلد ہی مریم نواز خیبرپختونخواہ کے نوجوانوں کو بھی اسکالرشپ فراہم کریں گی۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن)کی قیادت کے ویژن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان دوبارہ ایک طاقتور ملک کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھر رہا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نے بھی

پڑھیں:

یوم سیاہ منانے والی جماعت کے اعمال  بھی سیاہ ہیں، عظمی بخاری

لاہور:

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ یوم سیاہ منانے والی جماعت کے اعمال  بھی سیاہ ہیں، قذافی اسٹیڈیم میں افتتاح پر لوگ خوش ہیں کہ ہمارے بچوں کو پیٹرول بم نہیں اور جیلیں نہیں چاہیئں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آٹھ فروری کی اہمیت سیاسی تاریخ اور عوامی دلوں و دماغ میں زیادہ ہے کیونکہ اسے ملکی تعمیر و ترقی سے جوڑا جا رہا ہے، کبھی عدالتوں پر حملہ تو کبھی نو مئی تو کبھی دھمکیاں و دنگا و فساد تو آئی ایم ایف کو خطوط لکھوائے جا رہے تھے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آٹھ فروری کے دن کے سبب ملک کو تعمیر و ترقی دی پاکستان کو ڈیفالٹ سے نجات ملی، مریم نواز کی حکومت نے پنجاب کی عوام کو ذہنی سکون خوشحالی مفت ادویات اپنی چھت اپنا گھر گھروں سے کوڑا کرکٹ ختم کرکے تجاوزات ختم کرکے صاف ستھرا ماحول دیا، پنجاب کے بچوں کو لیپ ٹاپس ملے عوام کیلئے نئے ہسپتال و سڑکیں ملیں ، چون ارب روپے کا بجلی ریلیف دیا، دھی رانی پروگرام شروع کئے اقلیت کارڈ ، شرمنگ فارمنگ عوام کو دی گئی مگر ایک ایسی جماعت ہے جس کو ساری زندگی رونا ہے اس کے ساتھ پاکستان کو بھی رونے پر مجبور کرتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یوم سیاہ منانے والی جماعت کے اعمال  بھی سیاہ ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی بنائی ہے تاکہ کرپشن کا خاتمہ ہو لیکن کرپشن ہورہی ہے، قذافی اسٹیڈیم میں افتتاح پر لوگ خوش تھے ہمارے بچوں کو پیٹرول بم نہیں نہ ہی جیلیں چاہیئں، پاکستان میں چیمپئننز ٹرافی ہورہی ہے دو بڑی ٹیمیں پاکستان آگئی ہیں دوبارہ میدان سجیں گے۔

انہوں ںے کہا کہ پی ٹی آئی والے ہر وقت یوم سیاہ مناتے ہیں، کل ہارس اینڈ کیٹل شو میں مریم نواز افتتاح کریں گی، یوم انتشار و یوم سیاہ اس لیے منایا جا رہا ہے کیونکہ کارکردگی نہیں ہے، صوابی میں جلسہ رکھا ہے جس کیلئے سرکاری وسائل کا استعمال کرکے اور کھلم کھلا پیسہ استعمال ہوگا، تقریر کوئی مثبت ہو کے پی عوام کو منصوبے ہی بتا دیں۔

انہوں نے کہا کہ گنڈاپور کو چیلنج کرتی ہوں کے پی کےلئے کیا کیا ہے؟ اسکولز اسپتال کالجز کی حالت کیا ہے؟ انہیں ٹیکس کا پیسہ تقریروں میں لٹانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی نے کال دی تو لاہور کے کسی حلقہ میں بتائیں کتنے لوگ نکلے؟

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا  کے عوام نے بھی انتشار، جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو مسترد کر دیا: عظمیٰ بخاری
  • خیبرپختونخوا نے بھی انتشار، جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو مسترد کر دیا: عظمیٰ بخاری
  • سرکاری ملازمین کی حاضریاں لگانے کے باوجود صوابی جلسے میں 5 ہزار لوگ جمع نہ ہوسکے، عظمیٰ بخاری
  • یوم سیاہ منانے والی جماعت کے اعمال بھی سیاہ ہیں، عظمی بخاری
  • یوم سیاہ منانے والی جماعت کے اعمال  بھی سیاہ ہیں، عظمی بخاری
  • 15 سال سے کے پی کے میں حاکم جماعت کو پنجاب کے عوام نے آج پھر مسترد کردیا: عظمیٰ بخاری
  • یوم سیاہ منانے والی جماعت کے اعمال بھی سیاہ تھے، باشعور عوام نے مسترد کردیا، عظمیٰ بخاری
  • صرف انتشار اور جھوٹے دعوے ہوں گے:عظمیٰ بخاری کی صوابی کے جلسے پر تنقید
  • عوام یوم ترقی اور یہ یوم انتشار منا رہے ہیں: عظمیٰ بخاری