کے ایم سی کی پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک : میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کے ایم سی کی پارکنگ سائٹس سے جلد کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی، یہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی اب اپنے پیروں پر کھڑی ہے، اس کے اکاؤنٹ میں 2 ارب روپے سے زائد رقم موجود ہے، کےایم سی کو 4 سے 5 کروڑ روپے کی ضرورت نہیں ہے۔
راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا
انہوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن جاری کرکے پارکنگ فیس کا بوجھ ہٹادیا جائے گا، کے ایم سی کے نام پر غیر قانونی پیسے لینے والوں کو گرفتار کیا جائےگا، کراچی کی106مرکزی سڑکوں پر46 پارکنگ سائٹس سے فیس نہیں لی جائے گی۔ مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ کراچی کے 25 ٹاؤنز، 6 کنٹونمنٹ بورڈز میں پارکنگ فیس برقرار رہے گی، کے ایم سی کے مالی حالات مستحکم ہوگئے ہیں، عوام کو سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
وزیرکھیل فیصل کھوکھر کی ریکارڈمدت میں قذافی سٹیڈیم کی تعمیر پر محسن نقوی کو مبارکباد
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پارکنگ سائٹس کے ایم سی
پڑھیں:
سعودی عرب کا حج ویزا کے بغیر مکہ میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ
سعودی عرب نے حج ویزا کے بغیر مکہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق 29 اپریل کے اپریل کے بعد سے مکہ میں داخل ہونے یا قیام کرنے کی اجازت صرف ان لوگوں کو ملے گی جن کے پاس حج ویزا یا خصوصی پرمٹ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: حج 2024: قانونی دستاویزات کے بغیر حج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، وزارتِ حج
خصوصی پرمٹ مکہ کے مقامی شہریوں اور ان افراد کو جاری کی جائے گی جنہیں مسجد الحرام میں کام کرنے کی اجازت ہے۔ ان پرمٹس کے لیے ’مقیم پورٹل‘ پر آن لائن درخواست جمع کرائی جاسکتی ہے۔
سعودی حکام نے زور دیا ہے کہ جن افراد کے پاس حج ویزا یا پرمٹ نہیں ہوں گی انہیں مکہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حج سعودی عرب مکہ ویزا پالیسی