میر پور خاص(نمائندہ جسارت) الخدمت فاؤنڈیشن میرپورخاص کی جانب سے سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی غریب اور بے سہارا افراد میں شدید سردی سے بچاؤ کے لیے ونٹر پیکج کے ذریعے لحاف رضائی گدے اور تکیے تقسیم کیے گئیاس سلسلے میں جامع الہدی میر پور خاص میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر سے 80 مستحق غریب بے سہارا مرد و خواتین کو سردی سے بچاؤ کے لیے لحاف گدے اور تکیے فراہم کیے گئے تقریب سے الخدمت فاؤنڈیشن میرپور خاص کے صدر عرفان الحق قریشی سماجی خدمات کے انچارج نادر خان اور نائب امیر جماعت اسلامی میرپورخاص مفتی تحسین احمد بھٹو نے مستحقین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ ملک بھر تو کیا عالمی سطح پر بھی کسی بھی ناگہانی آفت میں خدمت کے جذبے سے سرشار سب سے پہلے اور آگے ہوتی ہے تاکہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کی جا سکے اور انہیں ہر طرح کی مدد فراہم کی جا سکے انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کا مقصد معاشرتی خدمات کے ذریعے ضرورت مند افراد کی مدد کرنا ہے تاکہ انہیں شدید سردی سے بچایا جا سکے اور زندگی کی بنیادی ضروریات پوری کی جا سکیں انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن آئندہ بھی اس قسم کی سرگرمیاں جاری رکھے گی تاکہ معاشرتی بہبود میں مزید بہتری لائی جا سکے

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل الخدمت فاو نڈیشن جا سکے

پڑھیں:

ملک بھر میں بارش اور برفباری کا امکان، سردی کی شدت میں اضافہ

 

لاہور، اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے، جس سے سردی میں مزید اضافہ ہو گا۔

اسلام آباد میں آج موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ مری، گلیات اور ان کے آس پاس کے علاقے سرد رہیں گے۔

کوئٹہ، زیارت، چاغی، نوشکی اور ژوب میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے، جبکہ سندھ کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

چترال، دیر، سوات، کوہستان، کرم اور وزیرستان میں برفباری کا امکان ہے، اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ آزاد کشمیر میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ کل اتوار کو گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، شمالی اور مغربی بلوچستان، کشمیر، مری، گلیات اور پوٹھوہار میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے

متعلقہ مضامین

  • چین نے شدید سردی کی لہر کے پیش نظر متعدد اقدامات کرلئے
  • حکومت کے معاشی استحکام کے دعوے بے بنیاد ہیں،فضل الرحمن
  • الخدمت آرفن کیئرکے تحت یوم یکجہتی کشمیربھرپورانداز سے منایاگیا
  • ملتان، امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام یوم جوان کا انعقاد، علمائے کرام کی بڑی تعداد شریک 
  • ملک بھر میں بارش اور برفباری کا امکان، سردی کی شدت میں اضافہ
  • ہاربن: صدر مملکت آصف زرداری کے ساتھ 9ویں ایشین ونٹر گیمز 2025ء کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے سربراہان مملکت کا گروپ فوٹو
  • زرداری کی صدر شی کے ظہرانے، ایشیئن ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت 
  • کراچی ادبی فورم اور الفجر فائونڈیشن کے تحت ’’ یکجہتی کشمیر مشاعرہ‘‘اختر سعیدی ،انورانصاری ودیگرکلام پیش کررہے ہیں
  • صدر زرداری کی چینی صدر شی کیساتھ ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت