وزیراعظم کل دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کل سے 11 فروری تک متحدہ عرب امارات کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔وزیر اعظم یہ دورہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کریں گے۔ یہ سربراہی اجلاس گورننس، اختراعات اور بین الاقوامی تعاون کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے منعقد ہو رہا ہے۔سربراہ اجلاس میں ریاستوں/حکومتوں کے سربراہان، عالمی پالیسی ساز اور نجی شعبے کی سرکردہ شخصیات کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات پاکستان کے کریں گے کے لیے
پڑھیں:
وزیر اعظم 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
سٹی 42 : وزیر اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستانی وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء خواجہ اصف، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، سردار اویس خان لغاری، عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں.
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیرِ اعظم اور دبئی کے فرمانروا عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات کا دورہ کر رہے ہیں.
پاکستان اڑان بھرنے کیلئے تیار، پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: احسن اقبال