راجہ عابد کو ڈرانے کی کوشش انتہائی شرمناک ہے، کاظم میثم
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
قائد حزب اختلاف جی بی اسمبلی محمد کاظم میثم نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ راجہ عابد کی گرفتاری نے ثابت کیا کہ ناقص نظام تعلیم اور آئندہ نسلوں کی تباہی حکمرانوں کا ایجنڈا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف جی بی اسمبلی محمد کاظم میثم نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ راجہ عابد کی گرفتاری نے ثابت کیا کہ ناقص نظام تعلیم اور آئندہ نسلوں کی تباہی حکمرانوں کا ایجنڈا ہے۔ تعلیم اچھی ہو جائے اور شعور معاشرہ پر حامی ہو جائے تو ہر محلہ میں راجہ عابد پیدا ہو گا، جن پر جعلی نعروں اور مکاری سے حکومت ممکن نہیں ہو گی۔ طلباء کی تعلیم کے لیے راجہ عابد جس طرح سوز جگر رکھتا ہے انہیں داد دینی چاہیے لیکن ان کو ڈرانے کی کوشش انتہائی پست اور شرمناک رویہ ہے۔ راجہ عابد چلاس کا نوجوان قائد طلبا نہیں بلکہ پورے گلگت بلتستان کا ہے۔ انکے شعور، جرات و بہادری اور قائدانہ صلاحیت لائق تحسین ہے۔ انکو اپوزیشن چیمبر میں جلد بلا کر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ گلگت بلتستان شعوری سفر پر ہے۔ یہ نوشتہ دیوار ہے کہ ظلم، فسطائیت، مکاری اور عیاری ریت کی دیوار ثابت ہو گی اور یہاں کی یوتھ اپنے حقوق چھین کے لے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
حکومت عوام کا خون چوسنے میں مصروف ہے، علی خورشیدی
اپنے ردعمل میں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ سعید غنی کے ماتحت بلدیاتی محکمے بے انتظامی کے ریکارڈ بنانے میں مصروف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و رہنم ایم کیو ایم علی خورشیدی نے صوبائی وزیر سعید غنی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے وزراء لاچار و مجبور ہیں۔ اپنے ردعمل میں قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا کہ سعید غنی کے ماتحت بلدیاتی محکمے بے انتظامی کے ریکارڈ بنانے میں مصروف ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ محکمہ بلدیات سندھ ٹھیکوں پر چل رہا ہے۔ علی خورشیدی نے کہا کہ سالڈ ویسٹ کے ڈمپرز شہریوں کو کچلنے اور حکومت خون چوسنے میں مصروف ہے۔