ہانیہ عامر کی صائم ایوب کے ساتھ خاص ملاقات کے چرچے
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور کرکٹر صائم ایوب کا لندن میں ایک ساتھ نظر آنا سوشل میڈیا پر دھوم مچاگیا۔
View this post on InstagramA post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)
تاریخ گواہ ہے کہ شوبز اور کرکٹ کی دنیا جب بھی ٹکراؤ ہوا ہے ہر طرف اس ٹکراؤ کا شور ضرور اٹھا ہے جن میں کبھی وسیم اکرم اور سشمیتا سین شامل رہی ہیں تو کبھی شعیب ملک اور ثناء جاوید۔پاکستان کے بعد بھارت کو بھی اپنی محبت میں گرفتار کنے والی ہانیہ عامر کا نام گزشتہ ایک سال سے کرکٹر بابر اعظم کے ساتھ سوشل میڈیا پر دیکھا گیا لیکن کبھی کسی نے یہ نہیں سوچا تھا کہ کرکٹ کی دنیا میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے اسٹار نوجوان بلے باز صائم ایوب کا نام بھی ہانیہ عامر کے ساتھ جُڑ سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور صائم ایوب کے نام شہ سرخیوں میں ساتھ لانے والی ایک ویڈیو بنی جس میں دونوں کو ایک ساتھ پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر اپنی کار میں بیٹھنے کے بجائے صائم ایوب کا انتظار کرتی نظر آئیں تاکہ ان سے مل سکیں۔صائم ایوب کے آنے پر ہانیہ عامر نے صائم ایوب کے ساتھ تصویر بنوائی اور پھر انکو اپنی صحت کا خیال رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے اللہ حافظ کہہ کر چلی گئیں۔دونوں کا یہ یہ ٹکراؤ لندن میں ہوا جہاں دونوں نے پاکستانی گلوکار ابرار الحق کے فلاحی ادارے 'سہارا' کے فنڈ رائیزنگ ایونٹ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی تھی۔ہانیہ عامر نے فین مومنٹ شو کرتے ہوئے صائم کے ساتھ تصویر بنوائی جو انکے ڈاؤن ٹو ارتھ ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ انہوں نے خود کو بڑا اسٹار سمجھنے کے بجائے پاکستانی کرکٹ اسٹار کے ساتھ تصویر بنوانے کی درخواست کی اور اس پر انکا شکریہ بھی ادا کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: صائم ایوب کے ہانیہ عامر کے ساتھ
پڑھیں:
امریکی ارکان کانگریس سے ملاقات، شبلی فراز کی عمر ایوب، بیرسٹر گوہر کو نہ بلانے پر تنقید
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے امریکی ارکان کانگریس سے ملاقات میں عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر کو نہ بلانے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سینیٹر شبلی فراز نے امریکی ارکان کانگریس سے ملاقات کے وقت قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر کے بجائے عاطف خان اور ڈاکٹر امجد کو بلانے پر اسپیکر ایاز صادق کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز کو نہ بلانا اسپیکر کی بدنیتی ہے، اسپیکر ایاز صادق نے پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ ہاؤس کا وقار مجروح کیا۔
امریکی ارکان کانگریس کی بانی سے ملاقات سے متعلق میرے سامنے کوئی بات نہیں ہوئی، عاطف خانپی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایک سرکاری تقریب جہاں کانگریس مین نے گفتگو کی ، پاکستان اور امریکا کے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی، بانی پی ٹی ائی سے ملاقات یا رہائی سے متعلق میرے سامنے کوئی بات نہیں ہوئی۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں عاطف خان اور ڈاکٹر امجد کی ایک تقریب میں امریکی ارکان کانگریس سے ملاقات ہوئی ہے، عاطف خان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دیگر سیاسی جماعتوں کے لوگ اور وفاقی وزراء موجود تھے۔
عاطف خان نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کو بلایا گیا تھا یا نہیں، بانی پی ٹی ائی سے ملاقات یا رہائی سے متعلق میرے سامنے کوئی بات نہیں ہوئی، میرے سامنے ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ کوئی بانی پی ٹی آئی سے ملنا چاہتا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملاقات کے لیے نہ ہی کوئی کارڈ آیا نہ ہی وٹس ایپ پر رابطہ کیا گیا، جہاں تک میرے علم میں ہے مجھے کوئی کال یا میسج نہیں آیا، امریکی سفارت خانے کی جانب سے کوئی کارڈ یا دعوت نامہ میں نے نہیں دیکھا۔