Islam Times:
2025-02-10@14:55:58 GMT

کراچی میں دن کے وقت ڈمپروں کے داخلے پر پابندی

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT

کراچی میں دن کے وقت ڈمپروں کے داخلے پر پابندی

چیف سیکریٹری سندھ کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ کراچی میں چلنے والی تمام گاڑیوں کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ سے کیو آر کوڈ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کو 3 ماہ کے اندر آپریشنز رات کے وقت منتقل کر نے کی بھی ہدایت دے دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات کے پیشِ نظر سندھ حکومت نے دن کے وقت کراچی میں ڈمپروں کے داخلے پر پابندی لگادی۔ اس فیصلے کے تحت ڈمپروں کو صرف رات 11 سے صبح 6 بجے تک کراچی شہر میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ علاوہ ازیں کراچی میں چلنے والی تمام بڑی گاڑیوں اور ان کے ڈرائیوروں کی فزیکل ویری فکیشن کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ کراچی میں چلنے والی تمام گاڑیوں کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ سے کیو آر کوڈ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کو 3 ماہ کے اندر آپریشنز رات کے وقت منتقل کر نے کی بھی ہدایت دے دی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کراچی میں کے وقت

پڑھیں:

کے ایم سی کی تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ

کراچی : کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے شہر میں تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کی پارکنگ سائٹس سے جلد کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی،  یہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی اب اپنے پیروں پر کھڑی ہے، ادارے  کے اکاؤنٹ میں 2 ارب روپے سے زائد رقم موجود ہے،  کےایم سی کو اب 4 سے 5 کروڑ روپے کی ضرورت نہیں ہے۔

میئر کراچی  نے مزید کہا کہ جلد ہی اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرکے پارکنگ فیس کا بوجھ ہٹادیا جائے گا، کے ایم سی کے نام پر غیر قانونی پیسے لینے والوں کو گرفتار کیا جائےگا، انہوں نے کہا کہ کراچی کی 106 مرکزی سڑکوں پر 46 پارکنگ سائٹس سے اب کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کراچی کے 25 ٹاؤنز، 6 کنٹونمنٹ بورڈز میں پارکنگ فیس برقرار  رہے گی، کے ایم سی کے مالی حالات مستحکم ہوگئے ہیں، عوام کو سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کی تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ
  • کراچی میں شارع فیصل سے متصل سروس روڈ ہر قسم کی پارکنگ کیلئے بند
  • کے ایم سی کی تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ
  • کراچی میں شارع فیصل سے متصل سروس روڈ ہر قسم کی پارکنگ کیلیے بند
  • کراچی میں کے ایم سی کی تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ
  • وزیر اعلیٰ سندھ کا کراچی میں ٹریفک حادثات پر نوٹس، ڈمپرز کے داخلے پر پابندی
  • ڈمپر کی ٹکر سے مزید 3افراد جاں بحق، دن میں ڈمپر کے داخلے پر پابندی عاید
  • سندھ حکومت کا دن کی اوقات میں شہر میں ڈمپر کی داخلے پر پابندی کا فیصلہ
  • کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات، دن میں ڈمپرز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ