100 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پارا چنار روانہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
سرکاری ذرائع کے مطابق قافلے میں اشیائے خوردونوش، ادویات، پھل، سبزیاں اور دیگر ضروری سامان شامل ہے۔ ٹریڈ یونین کے مطابق قافلے میں 100 سے زائد گاڑیاں شامل ہیں جو فورسز اور پولیس کی سیکیورٹی میں روانہ ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں طویل انتظار کے بعد ٹل سے پاراچنار کیلئے قافلے کو روانہ کر دیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق قافلے میں اشیائے خوردونوش، ادویات، پھل، سبزیاں اور دیگر ضروری سامان شامل ہے۔ ٹریڈ یونین کے مطابق قافلے میں 100 سے زائد گاڑیاں شامل ہیں جو فورسز اور پولیس کی سیکیورٹی میں روانہ ہوئیں۔ قافلے کی گاڑیاں چھپری گیٹ سے داخل ہوئیں اور عرفانی گاؤں علی زئی پہنچ گئیں، جہاں سے وہ اپنی منزل کی جانب بڑھ رہی ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مطابق قافلے میں
پڑھیں:
چیمپیئنز ٹرافی: کراچی میں شاہراہ فیصل سے متصل سروس روڈ پر گاڑیاں پارک کرنے پر پابندی عائد
چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں کراچی میں شاہراہ فیصل سے متصل سروس روڈ پر گاڑیاں پارک کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔
ٹریفک پولیس جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے انتظامات کا سلسلہ جاری ہے، اور اس دوران اہم شخصیات کی آمد ہوتی ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 9 فروری 2025 سے 28 مارچ 2025 تک شاہراہ فیصل سے متصل تمام سروس روڈز کے دونوں اطراف گاڑی یا موٹر سائیکل پارک کرنا سختی سے منع ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کے باوجود گاڑی پارک ہونے کی صورت میں لفٹ کرلی جائے گی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
نوٹس میں تمام دفاتر، بینک اور بلڈنگ کی انتظامیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ حکمنامے پر عمل کیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پابندی عائد ٹریفک پولیس سروس روڈز شاہراہ فیصل گاڑی پارکنگ وی نیوز