یہ ملک عمران خان کا ہے، 8 فروری کو عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
مشیر وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں گزشتہ ایک ہفتے سے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جاری تھی لیکن پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات نواز شریف، مریم نواز اور پوری نون لیگ کے لیے انتہائی بھاری ثابت ہوئی کیونکہ مریم نواز کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود پنجاب میں عوام بڑی تعداد میں باہر نکلی۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ملک بھر کے عوام نے واضح کر دیا کہ یہ ملک عمران خان کا ہے اور 8 فروری کو عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں گزشتہ ایک ہفتے سے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جاری تھی لیکن پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ عوام نے واضح کیا کہ جب تک عمران خان سمیت تمام سیاسی کارکنوں کو رہا نہیں کیا جاتا، وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ عوام حقیقی آزادی کے لیے عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، عوام کی طاقت سے جعلی حکومت کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
عمر ایوب کا عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے مطالبہ کیا کہ بانی پاکس+تان تحریک انصاف عمران خان سمیت تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کیا جائے
ہری پور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج پارلیمنٹ اور سڑکوں پر جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال عام انتخابات میں مینڈیٹ چوری ہونے پر آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کر رہے ہیں، مینڈیٹ چوری پر ہمارا احتجاج پارلیمنٹ اور سڑکوں پر جاری رہے گا۔