پی ٹی آئی 5 ہزار بندے اکٹھے نہیں کرسکی: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری---فائل فوٹو
وزیر اطلاعات پنجاب اور مسلم لیگ نواز کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی خیبر پختون خوا میں قیادت سنبھالنے کے بعد جنید اکبر اپنے پہلے امتحان میں ہی بری طرح فیل ہوگئے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا نے بھی بانی پی ٹی آئی کی انتشار، جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو ریجکٹ کر دیا ہے۔ سرکاری ملازمین کی جلسہ گاہ میں حاضریاں لگا کر بھی 5 ہزار بندے اکٹھے نہیں کر سکے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے کسی ضلع سے اِن کے لوگ نہیں نکلے، 9 مئی اور 26 نومبر کی ناکام بغاوتوں کے بعد قوم فتنےکی احتجاجی سیاست سے تنگ آچکی ہے۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہمارے دوست ممالک کو بھی پتہ ہے کہ فتنہ کون ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ کے پی کے نوجوانوں نے دیکھ لیا ہے کہ پنجاب کے نوجوانوں کو الیکٹرک بائیکس، اسکالرشپس ملی ہیں، مریم نواز بہت جلد خیبر پختون خوا کے بچوں کو بھی اسکالرشپس دیں گی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی لیڈرشپ کا ویژن پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ
پڑھیں:
پنجاب سےافغان باشندوں کاانخلا،بچوں کی شناخت چیلنج بن گئی
پنجاب میں 17 ہزار سے زائد غیرقانونی طور پر مقیم افغان بچے موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی اورگجرانوالہ غیرقانونی طورپر مقیم افغان بچوں کی آماجگاہ ہیں۔ پنجاب میں17ہزار سے زائد افغان بچے موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق 12 ہزار 799 افغان بچوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ 4 ہزار 651 افغان بچوں کی نشاندہی کر لی گئی۔ راولپنڈی میں 10 ہزار افغان بچے موجود ہیں جبکہ شہر میں موجود 7 ہزار 438 افغان بچوں کی نشاندہی نہیں ہوسکی۔
مزید پڑھیں: پاکستان سے افغان مہاجرین کا انخلا جاری
پولیس کا کہنا ہےکہ گجرانوالہ میں مقیم 2 ہزار 270 افغان بچوں کی شناخت کے لیے کوشش جاری ہے۔ لاہورمیں روپوش 1002 افغان بچوں کا بھی سراغ نہیں مل سکا۔ پنجاب کےمختلف شہروں میں شناخت بدل کررہنے والےافغان بچوں کی نشاندہی کی کوششیں جاری ہیں۔