وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مزید مضبوط تعلقات استوار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

سرکاری ریڈیو کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے پرتگال میں برطانوی پارلیمانی انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے مشرق وسطیٰ، پاکستان اور افغانستان ہمیش فالکنر سے ملاقات کی ہے۔

فریقین نے پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ملاقات کے دوران محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں جو باہمی اعتماد اور روابط پر مبنی ہیں۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو بھی سراہا گیا۔

برطانیہ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں سرفہرست رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے 93 کروڑ 50 لاکھ 18 ہزار ڈالر مالیت کی مصنوعات برطانیہ کو برآمد کیں۔

واضح رہے کہ 2024 میں پاکستان برطانیہ کا 51 واں سب سے بڑا تجارتی شراکت دار تھا جبکہ برطانیہ چین اور امریکا کے بعد پاکستان کا تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور ترسیلات زر کا تیسرا سب سے بڑا ذریعہ ہے جو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بعد ہے۔

مرکزی حکومت کے مطابق گزشتہ مالی سال اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر بھی 10.

7 فیصد اضافے کے ساتھ 30 ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جن میں سے 4 ارب 50 کروڑ ڈالر برطانیہ سے آئے جو سعودی عرب کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا برطانیہ پاکستان پرتگال تجارتی شراکت دار سعودی عرب سیکریٹری آف اسٹیٹ محمد اورنگزیب ملقات وفاقی وزیر خزانہ وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا برطانیہ پاکستان پرتگال تجارتی شراکت دار محمد اورنگزیب ملقات وفاقی وزیر خزانہ وی نیوز محمد اورنگزیب

پڑھیں:

محمد اورنگزیب کی پرنس کریم آغا خانکی نماز جنازہ میں شرکت

لزبن (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگ زیب نیپرتگال کے شہر لزبن میں شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 49ویں امام مرحوم شہزادہ کریم الحسینی آغا خان چہارم کی نماز جنازہ میں شرکت کی ہے ،وزیر خزانہ
نے شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 50ویں امام شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم سے بھی ملاقات کی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے ہفتہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے صدر مملکت، وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے مرحوم پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم پرنس کریم آغا خان اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات کو بھی سراہا۔ وزیر خزانہ نے پرنس کریم آغا خان چہارم کی وفات کو ان کے خاندان، دوستوں اور پیروکاروں کے علاوہ دنیا بھر کے پسماندہ اور نادار لوگوں کے لئے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔ وزیر خزانہ نے مرحوم پرنس کریم آغا خان کی پاکستان اور اس کے عوام سے خصوصی وابستگی کے حوالہ سے کہا کہ حکومت پاکستان نے پرنس کریم آغا خان کی تدفین کے موقع پر 8فروری 2025کو قومی سوگ کا دن قرار دیا ہے۔ ملک بھر میں اور بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میں پاکستانی پرچم سرنگوں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات مزید مستحکم اور پائیدار بنانا چاہتے ہیں،محمد اورنگزیب
  • پرتگال: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے مشرق وسطیٰ پاکستان اور افغانستان سے ملاقات کر رہے ہیں
  • وفاقی وزیر خزانہ کا پاک برطانیہ تعلقات کو مزید پائیدار بنانے کا عزم
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی برطانوی انڈر اسٹیٹ سیکرٹری ہمیش فاکنر سے ملاقات
  • حکومتی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئی: وزیر خزانہ
  • وزیر خزانہ کی برطانیہ کے انڈر اسٹیٹ سیکرٹری ہمیش فاکنر سے ملاقات
  • وفاقی وزیر خزانہ کا پاک برطانیہ تعلقات کو مزید پائیدار بنانے کی خواہش کا اظہار
  • محمد اورنگزیب کی پرنس کریم آغا خانکی نماز جنازہ میں شرکت
  • پرنس کریم آغا خان کی لزبن میں آخری رسومات، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی شرکت