کرم میں امن معاہدے پر 100 فیصد عمل کیا جا رہا ہے، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
عظمت اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان امن معاہدہ ہوا تھا اس پر 100 فیصد عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر بنکر مسماری کا عمل جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم عظمت اللہ نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں امن معاہدے پر 100 فیصد عملدرآمد کیا جا رہا ہے، امن و امان ہماری اولین ترجیح ہے اور سامان کی ترسیل کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں مختص علاقوں تک پہنچایا جاتا ہے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم عظمت اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان امن معاہدہ ہوا تھا اس پر 100 فیصد عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر بنکر مسماری کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیمنٹ کے بینکرز کو دھماکا خیز مواد سے اڑا رہے ہیں اور دیگر بینکرز بھاری مشینری سے ختم کیے جا رہے ہیں۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ سامان کے کانوائے گزارے جا رہے ہیں، جب ضرورت ہوتی ہے تو کانوائی تیار کی جاتی ہے، سول انتظامیہ، پولیس، ایف سی اور آرمی اپنی نگرانی میں اشیائے خورو نوش سخت سیکیورٹی میں مقررہ مقام تک پہنچاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم امن معاہدے کے تحت روڈ کو بھی کھول رہے ہیں اور امن و امان ہماری پہلی ترجیح ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پر 100 فیصد عمل کیا جا رہا ہے رہے ہیں
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ کے 9 نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
لاہور:لاہور ہائیکورٹ کے 9 نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی پروقار تقریب لاہور ہائیکورٹ کے مرکزی سبزہ زار میں منعقد ہوئی جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا۔
تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس علی باقر نجفی بھی موجود تھے، جبکہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان نے نظامت کے فرائض سرانجام دیے۔ اس موقع پر ہائیکورٹ کے افسران، صوبائی و وفاقی لاء افسران، سینئر وکلاء، حلف اٹھانے والے ججز کی فیملیز اور عزیز و اقارب بھی موجود تھے۔
حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار اکبر علی، جسٹس سید احسن رضا کاظمی، جسٹس ملک جاوید اقبال وینس، جسٹس محمد جواد ظفر، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک محمد اویس خالد اور جسٹس چودھری سلطان محمود شامل ہیں۔