گلبدین نائب دبئی کیپیٹلز کو ٹرافی دلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، آسٹریلوی لیجنڈ وارنر
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
گلبدین نائب دبئی کیپیٹلز کو ٹرافی دلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، آسٹریلوی لیجنڈ وارنر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز
دبئی (سپورٹس ڈیسک) آئی ایل ٹی 20 فائنل سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دبئی کیپیٹلز کے اسٹار اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد اپنی ٹیم کے لئے ٹرافی حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔
بھی شامل ہیں۔
ڈیوڈ وارنر نے کیپیٹلز کے فائنل تک کے سفر میں اہم کردار ادا کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ پس پردہ عملے سے لیکر جی ایم آر مالکان اور میدان میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں تک ہر کوئی پرجوش ہے۔ ہم گزشتہ برس بہت قریب پہنچ چکے تھے اور امید ہے کہ رواں سال کی ٹرافی ہم لیکر جائیں گے۔
ڈیزرٹ وائپرز کے خلاف ٹیم کی گزشتہ فتوحات پر بات کرتے ہوئے وارنر محتاط رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب آپ نے انہیں ایک دو بار ہرایا ہے کہ یہ بہت خوفناک بات ہوجاتی ہے اور بعض اوقات یہ رفتار ٹوٹ سکتی ہے لیکن امید ہے کہ ایسا نہیں ہوگا اور ہم اپنی فارم جاری رکھ سکتے ہیں۔
آسٹریلوی کھلاڑی نے ٹیم کی کامیابی میں افغان آل راؤنڈر گلبدین نائب کے کردار کو بھی سراہا ۔ ان کی رائے تھی کہ گلبدین مضبوط سے مضبوط تر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے ان وکٹوں پر خود اچھی طرح ڈھال لیا ہے وہ ہمارے لئے ایک بڑے کھلاڑی ہےاور امید ہے اور وہ فائنل میں ہمیں ٹرافی دلاسکتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
جے پور: بھارتی کرکٹ اسٹار اور رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔
اتوار کو آئی پی ایل 2025 کے میچ میں راجستھان رائلز کے خلاف مقابلے کے دوران کوہلی نے اپنی 100ویں نصف سنچری مکمل کی۔ اس کے ساتھ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 100 ففٹیز بنانے والے دنیا کے دوسرے اور بھارت کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
ویرات کوہلی نے یہ کارنامہ اپنے 405ویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں انجام دیا، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ ففٹیز آسٹریلوی اوپنر اور کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کے نام ہیں، جنہوں نے 400 میچز میں 108 ففٹیز اسکور کیں۔ کوہلی 405 میچز میں 100 ففٹیز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں سب سے زیادہ ففٹیز:
ڈیوڈ وارنر – 108 (400 میچز)
ویرات کوہلی – 100 (405 میچز)
بابر اعظم – 90 (311 میچز)
کرس گیل – 88 (463 میچز)
جوس بٹلر – 86 (440 میچز)
آئی پی ایل میں بھی کوہلی کا ریکارڈ شاندار ہے۔ راجستھان کے خلاف ان کی حالیہ نصف سنچری آئی پی ایل میں ان کی 58ویں ففٹی تھی، جب کہ لیگ میں ان کے مجموعی 50 پلس اسکورز کی تعداد 66 ہوگئی ہے، جو ڈیوڈ وارنر کے برابر ہے۔
ڈیوڈ وارنر نے آئی پی ایل میں 62 ففٹیز اور 4 سنچریاں اسکور کیں، جبکہ کوہلی نے اب تک 58 ففٹیز اور 8 سنچریاں بنائی ہیں۔
آئی پی ایل میں سب سے زیادہ 50+ اسکورز:
ویرات کوہلی – 66
ڈیوڈ وارنر – 66
شیکھر دھون – 53
روہت شرما – 45
کے ایل راہول – 43
اے بی ڈی ویلیئرز – 43
کوہلی موجودہ سیزن میں بھی شاندار فارم میں ہیں۔ انہوں نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف ناقابل شکست 59 رنز سے آغاز کیا، چنئی کے خلاف 31، گجرات کے خلاف صرف 7 پر آؤٹ ہوئے، مگر ممبئی انڈینز کے خلاف شاندار 67 رنز بنائے، جبکہ دہلی کے خلاف 22 رنز کا حصہ ڈالا۔