خیبرپختونخوا نے بھی انتشار، جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو مسترد کر دیا: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی انتشار اور جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا کہ حکومتی وسائل کے استعمال اور سرکاری ملازمین کی جلسہ گاہ حاضریاں لگا کر بھی 5 ہزار بندے اکٹھے نہیں کر سکے، جنید اکبر اپنے پہلے امتحان میں ہی بری طرح فیل ہوگئے ہیں جبکہ علی امین گنڈاپور نے حسب روایت لچرپن سے بانی پی ٹی آئی کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کسی ضلع سے لوگ نہیں نکلے اور جو نکلے وہ بھی صرف دکھاوے کیلئے گرفتاریاں دینے آئے تاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سامنے نمبر بنا سکیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کی ناکام بغاوتوں کے بعد عوام احتجاجی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں، خیبرپختونخوا کے نوجوانوں نے بھی دیکھ لیا ہے کہ پنجاب کے نوجوانوں کو الیکٹرک بائیکس اور سکالرشپ مل رہے ہیں، لہٰذا انہیں بھی یہی سہولتیں ملنی چاہئیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ انشاء اللہ جلد ہی مریم نواز خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو بھی سکالرشپ فراہم کریں گی۔ عظمیٰ بخاری نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ویژن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان دوبارہ ایک طاقتور ملک کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھر رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پی ٹی آئی 5 ہزار بندے اکٹھے نہیں کرسکی: عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری---فائل فوٹووزیر اطلاعات پنجاب اور مسلم لیگ نواز کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی خیبر پختون خوا میں قیادت سنبھالنے کے بعد جنید اکبر اپنے پہلے امتحان میں ہی بری طرح فیل ہوگئے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا نے بھی بانی پی ٹی آئی کی انتشار، جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو ریجکٹ کر دیا ہے۔ سرکاری ملازمین کی جلسہ گاہ میں حاضریاں لگا کر بھی 5 ہزار بندے اکٹھے نہیں کر سکے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے کسی ضلع سے اِن کے لوگ نہیں نکلے، 9 مئی اور 26 نومبر کی ناکام بغاوتوں کے بعد قوم فتنےکی احتجاجی سیاست سے تنگ آچکی ہے۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہمارے دوست ممالک کو بھی پتہ ہے کہ فتنہ کون ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ کے پی کے نوجوانوں نے دیکھ لیا ہے کہ پنجاب کے نوجوانوں کو الیکٹرک بائیکس، اسکالرشپس ملی ہیں، مریم نواز بہت جلد خیبر پختون خوا کے بچوں کو بھی اسکالرشپس دیں گی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی لیڈرشپ کا ویژن پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہے۔