اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، فلسطینیوں کی حالت زار پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے زور دیا کہ فلسطینی سرزمین فلسطینی عوام کی ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل ہی واحد قابل عمل اور منصفانہ آپشن ہے۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، ایک ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، ایک ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، یہی اس مسئلے کا واحد حل ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں فلسطینیوں کی حالت زار پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم نے غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنے کی امریکی و اسرائیلی تجویز کو انتہائی پریشان کن اور غیر منصفانہ قرار دیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے زور دیا کہ فلسطینی سرزمین فلسطینی عوام کی ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل ہی واحد قابل عمل اور منصفانہ آپشن ہے۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، ایک ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ اس کے علاوہ اسحاق ڈار نے او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بلانے کیلئے پاکستان کی حمایت سے بھی آگاہ کیا، جبکہ فریقین نے آنیوالے دنوں میں ان پیش رفتوں پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر خارجہ اسحاق ڈار فلسطینی ریاست اسحاق ڈار نے کی حمایت
پڑھیں:
سید عباس عراقچی کی ہاکان فیدان کیساتھ مشاورت
اپنے ترک ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے ایران کے بالواسطہ جوہری مذاکرات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج شام اپنے ترک ہم منصب ہاکان فیدان کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ ترک خبررساں ایجنسی ایناڈولو نے سفارتی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سید عباس عراقچی و ہاکان فیدان کے درمیان ہونے والی اس ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ایرانی و امریکی مذاکراتی وفود کے درمیان عمان میں منعقدہ بالواسطہ جوہری مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے قبل ازیں بھی متعدد غیر ملکی حکام کے ساتھ باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رہا ہے کہ جن میں متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، عراق اور دیگر دوست ممالک کے وزرائے خارجہ بھی شامل ہیں جبکہ سید عباس عراقچی کی جانب سے عنقریب ہی ماسکو کا دورہ بھی طے ہے۔