پاک بحریہ کے سربراہ کی مشقوں میں چینی بحریہ کی شرکت کی تعریف
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
پاک بحریہ کے سربراہ کی مشقوں میں چینی بحریہ کی شرکت کی تعریف WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز
کراچی : “پیس 2025” کثیر القومی میری ٹائم مشترکہ مشق کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز چینی نیوی کے جہاز گاؤیو کا دورہ کیا ۔اتوار کے روز انہوں نے مشق میں چینی بحریہ کی شرکت کی تعریف کی اور پاک چین بحریہ کے درمیان موجودہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ وہ چینی نیوی کے جہازوں کی کراچی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں اور انہیں بہت خوشی ہے کہ وہ ایک بار پھر “امن ” مشقوں کے سلسلے میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دونوں بحری افواج کے درمیان منفرد تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک سمندری سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔
“امن ” سلسلہ وار مشقوں اور دیگر دوطرفہ مشقوں کے علاوہ دونوں نیول فورسز ہمیشہ قریبی تعاون برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ مستقبل میں فریقین مزید مشترکہ بحری سرگرمیوں میں شریک ہوں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بحریہ کے
پڑھیں:
فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنیوالوں سے جواب طلب کرلیا
ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں کچھ ممبران کا بل کی حمایت کرنا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے، جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نوٹس لے لیا ۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے والوں سے جواب طلب کرلیا۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پارٹی بلوچستان اسمبلی سے پاس مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کرتی ہے، بل کیخلاف سینٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی گئی ہے۔ ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں کچھ ممبران کا بل کی حمایت کرنا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے، جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نوٹس لے لیا۔ اسلم غوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے صوبائی جماعت کو حمایت کرنے والے اراکین اسمبلی سے جواب طلب کرنے کا حکم دے دیا، صوبائی جماعت سے جلد از جلد تحقیقات کر کے مرکزی جماعت کو رپورٹ دینے کیلئے کہا گیا ہے۔