پنجاب دھی رانی پروگرام“ کے تحت 1500اجتماعی شادیوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا جبکہ دوسرے مرحلہ کیلئے مزید 1500شادیوں کے لئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہو گیا۔ ”پنجاب دھی رانی پروگرام“ کے لئے درخواستیں آن لائن پورٹل cmp.punjab.gov.pk پر گھر بیٹھے جمع کرائی جا سکتی ہیں ، ”پنجاب دھی رانی پروگرام“ کے لئے درخواستیں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کے ضلعی آفس میں بھی جمع کرائی جا سکتی ہیں، ”پنجاب دھی رانی پروگرام“ کے بارے میں معلومات کے لئے 1312ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے۔ اجتماعی شادیوں کی تقریب میں دُلہا دُلہن او رانکے قریبی عزیز واقارب کے لئے کھانا حکومت پنجاب کی طرف سے دیا جائے گا ، اجتماعی شادیوں میں نئے شادی شدہ جوڑو ں کو اے ٹی ایم کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی بھی دی جائے گی ، پروگرام کے تحت دُلہا دُلہن کو فرنیچر اور کپڑوں سمیت دیگر ضروری سازو سامان کے تحائف بھی پیش کئے جائیں گے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی ہر بیٹی سے محبت ہے، گھر بسانے پر دلی خوشی ہوتی ہے ، معاشرے کے نادار اور محروم طبقات کا احساس حکومت کی ذمہ داری ہے، ہر ذمہ داری اچھی طرح نبھائیں گے، بیٹیوں کے سر پر دست شفقت رکھنا پنجاب کی ریت ہے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پنجاب دھی رانی پروگرام کے لئے

پڑھیں:

پی ایس ایل 10 کا دوسرا میچ: پشاور زلمی کا ٹاس جیت کا کوئٹہ گلیڈیئٹرز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل 10 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈیئٹرز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • تہران کا جوہری پروگرام: عمان میں امریکی ایرانی مذاکرات شروع
  • پی ایس ایل 10 کا دوسرا میچ: پشاور زلمی کا ٹاس جیت کا کوئٹہ گلیڈیئٹرز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
  • بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 14اپریل کو ہو گی
  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت ڈیرہ غازی خان کے 71 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
  • ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کیلئے ٹیکنیکل سکلز ٹریننگ پروگرام شروع، مریم نواز ترکیہ پہنچ گئیں
  • حکومت کو کیپٹیو پاور پلانٹس سے لیوی وصولی کی اجازت
  • خواجہ سراؤں کیلیے ٹیکنیکل اسکلز ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع
  • پنجاب میں خواجہ سراؤں کیلیے ٹیکنیکل اسکلز ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع
  • اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا
  • پنجاب میں شدید گرمی کے بعد بارشوں کا سلسلہ؛ موسم خوشگوار ہوگیا