ذرائع کے مطابق ترک اور ایرانی انٹیلیجنس حکام نے کرد گروہ پی کے کے، تکفیری قاتل گروہ داعش کیخلاف اقدامات، درپیش مشترکہ خطرات، شام کی موجودہ صورتحال، غزہ میں جنگ بندی اور فلسطین میں ہونیوالی پیشرفت جیسے اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترکی کی انٹیلیجنس ایجنسی میت کے سربراہ ابراہیم کالین تہران پہنچے ہیں اور انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکرٹری علی اکبر احمدیان کے ساتھ ملاقات کی۔ ترک انٹیلیجنس چیف نے ایران کے وزیر اطلاعات سید اسماعیل خطیب سے بھی خصوصی ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ترک اور ایرانی انٹیلیجنس حکام نے کرد گروہ پی کے کے، تکفیری قاتل گروہ داعش کیخلاف اقدامات، درپیش مشترکہ خطرات، شام کی موجودہ صورتحال، غزہ میں جنگ بندی اور فلسطین میں ہونیوالی پیشرفت جیسے اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔ ترک اور ایرانی حکام نے دو طرفہ، علاقائی مسائل اور شام کی صورتحال پر غور کیا اور اس بات پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات گہرے اور برادرانہ ہیں اور مذکورہ ایشوز میں سے زیادہ تر موضوعات پر باہمی اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شام کی

پڑھیں:

آرمی چیف سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

تصویر سوشل میڈیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی، اس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد کی قیادت رکن کانگریس جیک برگ مین نے کی، امریکی کانگریس کے وفد میں تھامس سوزی اور جوناتھن جیکسن شامل تھے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر بھی زور دیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا، امریکی وفد نے علاقائی استحکام کےلیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ 

تصویر سوشل میڈیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد نے پاکستان کی خود مختاری کےلیے احترام کا اظہار اور باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ وفد نے سیکیورٹی، تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی میں تعاون کو وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے امریکی وفد کی آمد کو سراہا۔ انہوں نے باہمی مفاد پر مبنی دیرپا شراکت داری کی خواہش کا اظہار کیا۔ 

تصویر سوشل میڈیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تربیتی تعاون کےلیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور تزویراتی مفادات کی بنیاد پر مسلسل روابط کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • آرمی چیف سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات، علاقائی سلامتی و دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
  • پاکستانی ہیڈ آف مشن کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات، مہاجرین کی واپسی پر گفتگو
  • آرمی چیف سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
  • پاکستان نے لاشوں کی شناخت کیلئے ایران سے قونصلر رسائی مانگ لی
  • ایران میں پاکستانیوں کاقتل، پاکستان نے لاشوں کی شناخت کیلئے قونصلررسائی مانگ لی 
  • پاکستان نے 8شہریوں کے قتل پر ایران سے قونصلر رسائی مانگ لی
  • محسن نقوی سے امریکی اراکین کانگریس کی ملاقات
  • پاکستان کا 8 مزدوروں کی میتوں کی حوالگی کیلئے ایرانی حکام سے رابطہ
  • ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر دفتر خارجہ کا رد عمل سامنے آگیا
  • ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا