مریم نواز کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود پنجاب میں عوام بڑی تعداد میں باہر نکلی، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
مریم نواز کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود پنجاب میں عوام بڑی تعداد میں باہر نکلی، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز
پشاور(سب نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات نواز شریف، مریم نواز اور پوری ن لیگ کے لیے انتہائی بھاری ثابت ہوئی کیونکہ مریم نواز کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود پنجاب میں عوام بڑی تعداد میں باہر نکلی۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ملک بھر کے عوام نے واضح کر دیا کہ یہ ملک عمران خان کا ہے اور 8 فروری کو عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں گزشتہ ایک ہفتے سے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جاری تھی لیکن پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ عوام نے واضح کیا کہ جب تک عمران خان سمیت تمام سیاسی کارکنوں کو رہا نہیں کیا جاتا، وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ عوام حقیقی آزادی کے لیے عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، عوام کی طاقت سے جعلی حکومت کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کا تجاوزات کے خاتمے کی مہم سے متاثرہ بے روزگار افراد کی بحالی کیلیے بڑا فیصلہ
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تجاوزات کے خاتمے کی مہم کی زد میں آنے والے بے روزگار افراد کی بحالی کے لیے بڑا اور اہم فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے تجاوزات کے خلاف مہم سے متاثرہ چھوٹے کاروبار کی بحالی کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ چھوٹے کاروبار اور ریڑھی وغیرہ کی بحالی کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا جائے۔
مریم نواز نے کہا کہ ٹریفک میں آسانی کے لیے تجاوزات کا خاتمہ ناگزیر ہے، لیکن عام آدمی کو بے روزگار بھی نہیں کریں گے۔ کسی غریب سے روزگار نہیں چھیننا چاہتے اس لیے بے روزگار ہونے والے افراد کے لیے متبادل انتظام ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر شہر میں انسداد تجاوزات مہم کے متاثرہ افراد کے لیے متبادل جگہ فراہم کی جائے گی۔ انسداد تجاوزات مہم سے متاثرہ افراد کے روزگار کے لیے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں، ٹریفک کے بہاؤ میں آسانی کے لیے تجاوزات کا خاتمہ ناگزیر ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہر شہر میں بے ہنگم تجاوزات کی وجہ سے بازاروں سے گزرنا محال تھا، قائد محمد نواز شریف نے تجاوزات سے متاثرہ افراد کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔