حکومتی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئی: وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق یومِ تعمیر و ترقی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی اور زرِ مبادلہ ذخائر میں اضافہ حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ رائٹ سائزنگ اور نجکاری سمیت ڈھانچہ جاتی اصلاحات کر رہے ہیں ، ٹیکس اصلاحات کے لئے ایف بی آر میں ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے۔
اپنے خطاب میں محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، حکومت پائیدار ترقی کے لئے کام کر رہی ہے۔
تقریب میں شریک وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ ہم نے سیاست کو قربان کرکے ریاست کو بچایا ہے، پچھلے ایک سال کی داستان قربانیوں کی داستان ہے، ہم نے سیاست نہیں کرنی، ریاست کو فروغ دینا ہے۔
عمران خان کے دل میں کیا ہے کچھ نہیں کہہ سکتا: گنڈا پور
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاکستان میں معاشی استحکام: حکومتی پالیسیوں اور اقتصادی اقدامات کا اثر
پاکستان کی معیشت میں حالیہ برسوں میں قابلِ ذکر بہتری آئی ہے، جس کی بدولت ملک اقتصادی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، حکومتی پالیسیوں اور بین الاقوامی ایجنسیوں کی مثبت ریٹنگ پاکستان کی معیشت میں بہتری کی طرف اشارہ کرتی ہیں، جس سے غیر ملکی سرمایہ کاری اور اسٹاک مارکیٹ مستحکم ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی اقتصادی استحکام کے حوالے سے نمایاں کاروباری شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار پیغامات کے ذریعے کیا۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرعاطف اکرم شیخ صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام انڈیکیٹرز مثبت ہیں، معیشت مستحکم ہے، سرمایہ کاری فوری طور پر آ رہی ہے اور اسٹاک ایکسچینج اپنے عروج پر ہے، سود کی شرح کافی کم ہو چکی ہے، جہاں یہ 23 فیصد تھی، آج یہ 13 فیصد ہو گئی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ مزید کم ہوگی۔
عاطف اکرم شیخ نے کہا کہ شرح مہنگا ئی میں زبردست کمی آئی ہے، جو اب 5 فیصد سے بھی کم ہو چکی ہے، جس سے حالات مزید بہتر ہو رہے ہیں، حکومت کی ایک مستحکم پالیسی ہے جس کی بدولت لوگوں کا اعتماد واپس آیا ہے۔
سی ای او ٹبا گروپ محمد علی ٹبا نے اس موقع پر کہا کہ سب سے پہلے، میں حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ کافی عرصے بعد پاکستان میں معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں اور مستحکم ہوتے جا رہے ہیں، معاشی خوشحالی کے انڈیکیٹرز مثبت ہیں جس میں آپ کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے، کرنسی مستحکم ہے اور انفلیشن نیچے آ رہا ہے، ساتھ ہی شرح سود میں بھی کافی کمی آئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ مستحکم ہے اور بہت اچھا پرفارم کر رہی ہے ، پہلے مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 25 ارب ڈالر تھی، اب ماشاءاللہ وہ بڑھ کر 50 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔
او آئی سی سی آئی کے سی ای او عبدالعلیم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی معیشت جو کہ بحران سے گزر کر استحکام کی طرف بڑھی ہے، اس کے بعد تمام اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، ہمارے غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر جو تین بلین ڈالر سے بڑھ کر 12 بلین ڈالر ہو گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے ہمارے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے جو ڈیویڈنڈز اور ریمیٹنسز پھنسی ہوئی تھیں، وہ سب کلیئر کر دی ہیں، بین الاقوامی ایجنسیوں کے مطابق، پاکستان کی ریٹنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کا جو کاروباری اعتماد ہے، وہ بھی بہتر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کی ریٹنگ میں بھی کچھ بہتری آئی ہے۔
عبدالعلیم نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے نقطہ نظر میں بڑی بہتری آئی ہے، جو پہلے منفی تھا اور اب مثبت ہو گیا ہے۔
اس موقع پر پاکستان بزنس کونسل کے سی ای او احسن ملک نے کہا کہ الحمدللہ، ایک بار پھر پاکستان میں معاشی استحکام آ رہا ہے، اور یہ عبوری حکومت اور موجودہ حکومت کی محنت کا نتیجہ ہے، یقیناً اس میں آئی ایم ایف پروگرام، ایندھن کی کم قیمتیں اور بڑھتی ہوئی ریمیٹنسز کا بڑا کردار ہے۔