کیا برسوں کے بچھڑے مہاکمبھ میں مل گئے؟ امیتابھ اور ریکھا کی تصاویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
بھارت کے لیجنڈری سپر اسٹار امیتابھ بچن اور بلیک بیوٹی ریکھا کی جوڑی سے کون ناواقف ہے؟ بھارتی سینما کی یہ جوڑی حقیقی زندگی میں کبھی ایک نہیں ہوسکی لیکن مداح اس جوڑی کو ساتھ دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔
حال ہی میں بھارت میں جاری مہاکمبھ میلے میں کئی مشہور شخصیات کی شرکت خبروں میں رہی اور ان کی تصاویر میڈیا کی زینت بنی۔ لیکن جن تصاویر نے صارفین کی فوری توجہ حاصل کرلی ان میں امیتابھ بچن اور ریکھا کی ایک ساتھ تصویر تھی۔
بالی ووڈ کے بگ بی اور بلیک بیوٹی کی یہ تصاویر مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر ہوئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔
کئی صارفین نے ان تصاویر کو شیئر کرواتے ہوئے کیپشن میں مشہور گانے کے بول بھی لکھے کہ ’’کب کہ بچھڑے ہوئے ہم آج کہاں آ کے ملے‘‘۔
لیکن یہ صرف ان دونوں شخصیات کے مداحوں کے دل کی آواز تھی۔ ورنہ حقیقت تو یہ ہے کہ مہاکمبھ میلے میں شرکت کے دوران امیتابھ بچن اور ریکھا کی یہ تصاویر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا کارنامہ تھا، جس نے حقیقی زندگی میں ایک نہ ہونے والی اس جوڑی کو اس طرح ملا دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں امیتابھ اور ریکھا کو پریاگ راج میں منعقدہ مہاکمبھ میلے کے موقع پر پانی میں ڈبکی لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ تصویر بظاہر حقیقی لگتی ہے، لیکن فیکٹ چیک کرنے پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ تصویر مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے بنائی گئی ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل اور ریکھا ریکھا کی
پڑھیں:
امیتابھ بچن کے نئے ایکس پیغام نے صارفین کو پریشان کر دیا
بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن المعروف بگ بی نے ایکس پر نیا پیغام شیئر کیا ہے۔
لوک سبھا کے سابق رکن امیتابھ بچن نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر نیا پیغام جاری کرتے ہوئے ’جانے کا وقت‘ لکھا ہے۔
82 سالہ امیتابھ بچن کا یہ ایکس پیغام دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا ہے جس پر صارفین کی جانب سے پریشانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
بگ بی کے اس پیغام پر صارفین ان کی صحت سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ اداکار کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ 1969ء سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے امیتابھ بچن تاحال متحرک ہیں اور شوبز انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں۔