Express News:
2025-02-10@15:27:23 GMT

آسٹریلیا نے 14 سال بعد سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز جیت لی

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT

آسٹریلیا نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹ سے شکست دیکر سیریز 0-2 سے جیت لی۔

گال میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 257 اور دوسری اننگز میں 231 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جبکہ آسٹریلیا کو جیت کیلئے 75 محض رنز کا ہدف ملا تھا۔

اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم نے پہلی اننگز میں 414 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا تھا۔

بعدازاں سری لنکا کے 75 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، عثمان خواجہ 27 اور مارنس لبوشین 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا نے سری لنکا کو اُسکے ہوم گراؤنڈ پر 2011 کے بعد پہلی بار سیریز میں شکست دی۔

واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل رواں برس آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان لارڈز میں کھیلا جائے گا۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سری لنکا

پڑھیں:

سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ کیخلاف جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ گر گئی

سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری ہے۔

لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ 37 رنز پر گر گئی، کپتان ٹیمبا باووما 20 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، راچن رویندرا کی جگہ کونوے کو شامل کیا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ ہی کرتے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں نئے کھلاڑی ہیں اور وہ کھیلنے کے لیے ایکسائیٹڈ ہیں۔

واضح رہے کہ 3 ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دی تھی۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 331 رنز کا ہدف دیا تھا، قومی ٹیم 252 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیموتھ کرونا رتنے ریٹائرمنٹ کے بعد کون سی نئی اننگز کھیلیں گے؟
  • دبئی کیپیٹلز نے پہلی مرتبہ آئی ایل ٹی 20 ٹائٹل جیت لیا
  • سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ کیخلاف جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ گر گئی
  • آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی
  • آسٹریلیا نے سری لنکا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے جیت لی
  • بابراعظم کی سینچری کا قحط مسلسل 62ویں اننگز تک بڑھ گیا
  • سہ فریقی سیریز: نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 78 رنز سے شکست دیدی
  • سہ فریقی سیریز: نیوزی لینڈ کاپاکستان کو جیت کیلئے331 رنزکا ہدف
  • سہ ملکی سیریز؛ فخر کے پاس سعید انور کا ریکارڈ توڑنے کا موقع