وزارات ماحولیات نے اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ تبدیل کردیا، سیکرٹری چئیرپرسن بورڈ تعینات ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز) وزارت ماحولیات تبدیل و انوائرمنٹل کوارڈینشن نے اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کو تبدیل کردیا ،،

نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری انوائرمنٹ آسیہ حمیرا چوہدری کو وائلڈ لائف بورڈ کا چئیرپرسن بنا دیا گیا ہے جبکہ بورڈ کے دیگر ممبران میں جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن وزارت ماحولیات ، سی ڈی اے کے ممبر انوائرمنٹ ، مئیر کی اجازت سے بیس سکیل کے ایک ممبر ایم سی آئی سے ہوگا اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی بورڈ کے ممبر ہونگے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وائلڈ لائف بورڈ اسلام آباد سب نیوز

پڑھیں:

ایس ایس پی حیدرآباد تبدیل ،وکلاءکا احتجاج ختم

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں وکلا اور پولیس کے درمیان کشیدگی کا معاملہ بالآخر حل ہوگیا۔ایس ایس پی حیدرآباد کو تبدیل کردیا گیا جسکے بعد وکلا نے اپنا احتجاج ختم کردیا اور قومی شاہراہ 42 گھنٹے بعد ٹریفک کےلیے کھول دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں چار دن تک وکلا اور پولیس کے ایس ایس پی کے مابین تنازع کے بعد کشیدگی شدت اختیار کر گئی تھی، وکلا کی بڑی تعداد نے پہلے 15 گھنٹے تک ایس ایس پی آفس میں داخل ہوکر احتجاج کیا تھا جسکے بعد 42 گھنٹے تک بائی پاس پر قومی شاہراہ بند کرکے طویل دھرنا دے دیا اور کراچی پنجاب جانیوالی ٹریفک معطل ہوگئی۔دھرنے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں۔ مسافروں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کربا پڑا ،احتجاج سندھ بار کونسل کی اپیل پر سندھ بھر میں کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ حیدرآباد کے بھٹائی نگر تھانے کی حدود میں علی رضا نامی وکیل کی کار پر نمبر پلیٹ کے معاملے پر مقدمہ درج
کرنے اور وکیل کو حراست میں لیکر تشدد کرنے پر ایس ایس پی حیدرآباد فرخ لنجار کا تبادلہ کیا جائے۔چار روز کشیدگی اور احتجاج کے بعد ایس ایس پی حیدرآباد فرخ لنجار کو تبدیل کرکے اضافی چارج ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان کو سونپ دیا گیا جسکے بعد وکلا نے احتجاج ختم کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی تبدیل کرنے کے خلاف 5 ججز کی ریپریزنٹیشن مسترد کردی گئی
  • مولانا فضل الرحمان نے قبائلی مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دے دی
  • جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز تعینات کرنے کی منظوری دے دی
  • لاہور؛ قیمتی سانپوں اور کاٹھے طوطوں کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث ڈیلرز گرفتار
  • ان لینڈ ریونیو سروس اور پاکستان کسٹمز کے 7 افسروں کے تقرر و تبادلے
  • ایس ایس پی حیدرآباد تبدیل ،وکلاءکا احتجاج ختم
  • محکمہ وائلڈ لائف کا رجب بٹ کیخلاف ایک بار پھر عدالت سے رجوع کا فیصلہ
  • محکمہ وائلڈ لائف کا معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کیخلاف ایک بار پھر عدالت سے رجوع کا فیصلہ
  • کے پی حکومت کا چیف سیکرٹری کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، تین نام زیر غور