ترکی ، زہریلی شراب پینے سے100 سے زائد افراد ہلاک،230 افراد ہسپتالوں میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
استنبول (نیوزڈیسک)ترکیہ کے بڑے شہروں انقرہ اور استنبول سمیت زہریلی شراب ایک سو سے زائد افراد کی زندگیوں کو نگل گئی۔این ٹی وی کے مطابق یہ ہلاکتیں حالیہ چند ہفتوں کے دوران ہوئی۔
ترکیہ ٹی وی کے مطابق استنبول میں 70 شہری زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم گورنر استنبول نے اس بارے میں ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ یہ ہلاکتیں 14 جنوری سے اب تک ہوئی ۔
جبکہ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں 33 افراد اس زہریلی شراب کی وجہ سے ہلاک ہو ئے ہیں۔ انقرہ میں ہلاکتوں کا اس وجہ سے سلسلہ جنوری کے آغاز سے چل رہا ہے۔ انقرہ کے گورنر نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
علاوہ ازیں دونوں بڑے شہروں میں 230 شہری اسی شراب کے پینے کی وجہ سے حالت بگڑنے پر ہسپتالوں میں داخل کرائے گئے ہیں۔ جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ‘این ٹی وی’ کے مطابق 40 افراد کی ہسپتالوں میں حالت نازک بتائی گئی ہے۔
یاد رہے ترکیہ میں شراب پینے کی لت کافی دہائیوں سے چلی آرہی ہے۔ تاہم شراب پر لگائے گئے ٹیکسوں کی وجہ سے ہر ایک تک اس کی رسائی مشکل ہو گئی ہے۔ اس لیے لوگ سستی کے چکر میں جلد مار دینے والا زہر پینے لگے ہیں۔
استنبول میں ابھی پچھلے ماہ اس زہریلی شراب کی فروخت روکنے کے لیے چھاپے مارے گئے مگر پھر بھی یہ واقعات سامنے آئے ہیں۔ حکام نے اس شراب کی فروخت میں ملوث افراد میں سے دونوں شہروں میں بالترتیب 13 اور 11 کو حراست میں لیا ہے۔
امریکی جزیرے کیریبین میں 7.
6 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: زہریلی شراب
پڑھیں:
جھتیس گڑھ میں بھارتی فورسز اور باغیوں میں جھڑپ ،14 ہلاکتیں
نئی دہلی (صباح نیوز) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 12 افراد کو ہلاک کردیا جبکہ اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی فورسز کے 2 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوئے تھے۔ بھارتی پولیس نے ہلاک ہونے والے 12 افراد کو نکسلی گوریلے قراردیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ضلع بیجاپور میں اتوار کو نکسلیوں کے ساتھ تصادم میں 2 سیکورٹی اہلکار ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک جھڑپ کے دوران 12 نکسلیوں کو ہلاک کردیا۔