پاکستان خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز

اسلام آ باد: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ٹیلی فون رابطہ کیا جس میں فریقین نے غزہ میں فلسطینیوں کی مسلسل حالت زار پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق دونوں وزراء نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر خصوصی توجہ مرکوز بھی کی۔ غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنے کی تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے اسے انتہائی پریشان کن و غیر منصفانہ قرار دیا۔

ترجمان کے مطابق انہوں نے زور دیا کہ فلسطینی سرزمین فلسطینی عوام کی ہے، اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل ہی واحد قابل عمل اور منصفانہ آپشن ہے۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک خودمختار، خود مختار اور متصل فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، ایک ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے اس معاملے پر غور و خوض کے لیے او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بلانے کے لیے پاکستان کی حمایت سے بھی آگاہ کیا، فریقین نے آنے والے دنوں میں ان پیش رفتوں پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فلسطینی ریاست کی حمایت

پڑھیں:

اسرائیل غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں پر تاریخ کی بدترین سفاکیت و بربریت جاری رکھے ہوئے ہے، علامہ فاروق سعیدی

سنی تحریک ملتان کے زیراہتمام منعقدہ احتجاجی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کافروں کے لئے کام کرتے ہیں، غزہ و فلسطین میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے ذمہ دار مسلم حکمران ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیراہتمام سربراہ پاکستان سنی تحریک انجینیئر ثروت اعجاز قادری کی کال پر ملک بھر کی طرح فلسطین، غزہ پرصیہونی اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف اسرائیل مردہ باد پرامن احتجاجی مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت علامہ فاروق خان سعیدی، مولانا محمدایوب مغل نورانی، جرنیلِ قافلہ مرزا محمد ارشدالقادری و دیگر علما و مشائخ عظام اور قائدین اہلِ سنت نے کی۔ علامہ فاروق خان سعیدی نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل غزہ و فلسطین کے مسلمانوں پر تاریخ کی بدترین سفاکیت و بربریت جاری رکھے ہوئے ہے اور امریکہ کے ساتھ مل کر فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے۔

 ایوب مغل صوبائی صدر جمعیت علمائے پاکستان نے کہا کہ اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کافروں کے لئے کام کرتے ہیں، آج تک اقوام متحدہ او آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و بربریت اور تاریخ کی بدترین سفاکیت پر خاموش گونگے شیطان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ صوبائی ناظم اعلی مرزا محمد ارشد القادری نے کہاکہ غزہ فلسطین میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے ذمہ دار مسلم حکمران ہیں، سرائیل کا ہاتھ روکنے کے لئے اسلامی ممالک کے سربراہان مفتیانِ اسلام کے جاری کردہ فتوی پر فوری عمل یقینی بنائیں، اپنے افواج کے دستے اسرائیلی فوج کے مقابل لائیں، مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن کے فتوی جہاد کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

رہنمائوں نے کہا کہ تمام دکانداروں سے گزارش ہے کہ اسرائیلی، امریکی مصنوعات اور ان کے سائن بورڈ اپنی دکانوں سے اتار دیں، رازق اللہ عزوجل ہے ان کے بغیر بھی رزق عطا کرنے پر قادر ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل میں KFC ودیگر پیپسی وغیرہ کو پی ایس ایل سے نکالیں، کرکٹ کو صیہونی مصنوعات کی وجہ سے نفرت تنقید کا نشانہ نہ بنائیں، شرکا مارچ نے کتبے اٹھائے ہوئے تھے جن پر مختلف مطالبات کے علاوہ پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد، قدم بڑھاو افواج پاکستان عوام تمھارے ساتھ ہیں وغیرہ کے نعرے اور اسرائیل امریکہ کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریریں درج تھیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور عمان میں ہوگا، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
  • واشنگٹن کیساتھ آئندہ مذاکراتی دور روم میں منعقد ہو گا، فواد حسین کی سید عباس عراقچی کیساتھ گفتگو
  • مسلم لیگ (ن) کا عوامی رابطہ مہم کیلیے لاہور میں سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ
  • سانحہ سیستان: پاکستان نے نعشوں کی شناخت کیلئے قونصلر رسائی مانگ لی
  • ہم ریاست فلسطین کے قیام کے اپنے حق سے کبھی دستبردار نہ ہونگے، حماس
  • اسرائیل غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں پر تاریخ کی بدترین سفاکیت و بربریت جاری رکھے ہوئے ہے، علامہ فاروق سعیدی
  • مہرستان دہشتگردانہ حملے کے مرتکب افراد کو فی الفور شناخت کر کے قرار واقعی سزا دینگے، اسمعیل بقائی
  • ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر دفتر خارجہ کا رد عمل سامنے آگیا
  • سیستان قتل، ایرانی حکام سے رابطہ میں ہیں، وزراتِ خارجہ، متاثرہ خاندانوں کیساتھ کھڑے ہیں، وزیرداخلہ
  • سعودی ولی عہد سے برطانوی وزیراعظم کا ٹیلیفونک رابطہ