دانیہ شاہ نے شادی کیلیے لڑکے کے بجائے آدمی کا انتخاب کیوں کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
دانیہ شاہ، جو مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ کے طور پر مشہور ہوئیں، نے حالیہ انٹرویو میں اپنی شادی کے فیصلوں اور خواتین کو مشورے دینے کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔
فروری 2022 میں 18 سالہ دانیہ نے عامر لیاقت سے شادی کی اور صرف تین ماہ بعد مئی میں تنسیخ نکاح کے لیے پنجاب کی عدالت میں درخواست دائر کی۔ عامر لیاقت کے انتقال کے بعد دانیہ نے حکیم شہزاد لوہا پاڑ سے دوسری شادی کی۔
ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں دانیہ نے شادی سے قبل ڈیٹنگ کرنے والی خواتین کو نصیحت کی کہ وہ اس طرح کے تعلقات سے گریز کریں اور خودداری کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ خواتین کو ایسے مرد سے شادی کرنی چاہیے جو عمر میں بڑا ہو اور ان کے جذبات و حالات کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
اپنے ذاتی تجربے پر بات کرتے ہوئے دانیہ نے کہا کہ انہوں نے کم عمر مرد سے شادی اس لیے نہیں کی کیونکہ وہ ان کی ماضی کی زندگی کو قبول نہیں کر پاتا اور انہیں ذلیل و رسوا کر دیتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے موجودہ شوہر، جو ان سے کافی بڑے ہیں، ہر مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دیتے ہیں اور ان کی خوشی کو ترجیح دیتے ہیں۔
دانیہ کے مطابق ایک اچھا شوہر وہی ہوتا ہے جو اپنی بیوی کا خیال رکھے، اس کی پسند نا پسند کا احترام کرے اور اس کے ساتھ مخلص رہے۔
دانیہ شاہ کے ان خیالات پر سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آئی ہیں، جہاں کچھ صارفین ان کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ دیگر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: دانیہ نے
پڑھیں: