ویب ڈیسک:کراچی میں پاک بحریہ کی امن مشقوں 2025 کے تیسرے روز امن ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مشترکہ سمندری خطرات اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے میری ٹائم سکیورٹی پر اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

  پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے امن ڈائیلاگ میں شریک معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اس مکالمے کا مقصد میری ٹائم سکیورٹی کو لاحق خطرات سے آگاہی فراہم کرنا اور بلیو اکانومی کے فروغ پر زور دینا ہے۔

راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا

 وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور میں میری ٹائم سکیورٹی انتہائی اہمیت اختیار کر چکی ہے، کیونکہ عالمی معیشت کا زیادہ تر انحصار سمندری تجارت پر ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا اس وقت بڑی معاشی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، اور تجارتی ٹیرف ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ سمندری تجارت کا تحفظ تمام اقوام کی اجتماعی ذمہ داری ہے، اور ایک طاقتور بحریہ ہی سمندری راستوں کو محفوظ بنا سکتی ہے۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاک بحریہ علاقائی سلامتی اور عالمی امن کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

وزیرکھیل فیصل کھوکھر کی ریکارڈمدت میں قذافی سٹیڈیم کی تعمیر پر محسن نقوی کو مبارکباد

 انہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے اثرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوامل عالمی منظرنامے کو تیزی سے بدل رہے ہیں، اور بحری شعبے میں درپیش روایتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔

 خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بحرِ ہند میں دنیا کے 50 فیصد تیل اور گیس کے ذخائر موجود ہیں، اور ان وسائل کا تحفظ عالمی معیشت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے سمندری تحفظ اور تجارت کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ عالمی کاوشوں پر زور دیا۔

اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

سعودی عرب میں جدید ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا ایونٹ ’لیپ 2025‘

سعودی عرب ٹیکنالوجی کے سب سے بڑے اور جدید ایونٹ ’لیپ 2025‘ کی میزبانی کے لیے تیار ہے، جس میں دنیا بھر سے ہزاروں ماہرین، سرمایہ کار اور ٹیکنالوجی کمپنیز شرکت کریں گی۔ اس عالمی کانفرنس میں 1800 سے زائد بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنیاں اور 1000 سے زیادہ ماہرین اپنی تحقیق، اختراعات اور تجربات پیش کریں گے، جبکہ نئی شراکت داریوں اور سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

یہ کانفرنس نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کے مستقبل کی راہ متعین کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، بائیو ٹیکنالوجی، بلاک چین، انٹرنیٹ آف تھنگز اور چوتھے صنعتی انقلاب جیسے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: عمرہ زائرین کے لیے بڑی خوشخبری! سعودی عرب نے مسافروں کو بڑا ریلیف دے دیا

ڈیجیٹل معیشت، اسمارٹ شہروں، توانائی کے جدید حل اور صحت عامہ میں ٹیکنالوجی کے کردار جیسے امور بھی اس کانفرنس کے مرکزی نکات میں شامل ہوں گے۔

نئی کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کے لیے بھی یہ کانفرنس غیر معمولی مواقع لے کر آ رہی ہے، جہاں جدید کاروباری ماڈلز پر گفتگو ہوگی اور اسٹارٹ اپس کو سرمایہ کاروں سے جڑنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، اور فنانشل ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہونے والی ترقی پر بھی روشنی ڈالی جائے گی، جس کا مقصد عالمی کاروبار اور معیشت میں جدت لانا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں گداگری کرنے والے 10 پاکستانی ڈی پورٹ، واپسی پر گرفتار

’لیپ 2025‘ میں شرکا کے لیے تفریحی سرگرمیوں کا بھی خاص اہتمام کیا گیا ہے۔ ’لیالی لیپ‘ کے تحت صحرا میں کیمپنگ، گالف ٹورنامنٹ، اور روایتی سعودی ثقافتی تجربات ایونٹ کا حصہ ہوں گے۔

یہ کانفرنس سعودی عرب کے ’وژن 2030‘ کے تحت ہونے والی ڈیجیٹل ترقی میں ایک اور اہم قدم ہے، جس کا مقصد ملک کو جدید ٹیکنالوجی کے مرکز میں تبدیل کرنا ہے۔ ٹیکنالوجی اور کاروبار سے وابستہ افراد کے لیے یہ ایونٹ ایک شاندار موقع ہے جہاں وہ دنیا کے جدید ترین رجحانات سے آگاہی حاصل کر سکیں گے اور عالمی سطح پر اپنے نیٹ ورک کو وسعت دے سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

’لیپ 2025‘ سعودی عرب

متعلقہ مضامین

  • سمندری تحفظ کیلئے مشترکہ کاوشیں ضروری ہیں: نیول چیف بنگلا دیش
  • دنیا معاشی تبدیلیوں سے گزررہی ہے ،تجارتی ٹیرف بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا،خواجہ آصف
  • طاقتور بحریہ سمندری تجارت کے تحفظ کی ضامن ہے،خواجہ آصف
  • طاقتور بحریہ محفوظ سمندری تجارت کی ضامن، خواجہ آصف: دہشتگردی سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ
  • امن مشقیں 2025: تجارتی ٹیرف ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے، وزیر دفاع
  • امن مشقیں 2025: طاقتور بحریہ سمندری تجارت کے تحفظ کی ضامن ہے، خواجہ آصف
  • طاقتور بحریہ سمندری تجارت کے تحفظ کی ضامن ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • وزیرمملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کام لیپ 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی
  • سعودی عرب میں جدید ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا ایونٹ ’لیپ 2025‘