پاکستان ریلوے کا مزید 7 ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
سعید احمد: پاکستان ریلوے نے بہتر سفری سہولتوں کی فراہمی کے لیے مزید 7 ٹرینوں کو نجی شعبے کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان ٹرینوں میں کراچی ایکسپریس، فرید ایکسپریس، بہاؤالدین ذکریا ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، موہنجو داڑو ایکسپریس اور راولپنڈی پسنجر شامل ہیں۔
نجی شعبے کو ٹرینوں کی منتقلی کے لیے بڈ ڈاکومنٹس کی تیاری میں تاخیر کے باعث وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ اب نجی شعبے سے فنانشل اور ٹیکنیکل بڈز 25 فروری تک وصول کی جائیں گی۔
راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا
اسی دن تمام کمپنیوں کی جانب سے جمع کروائی گئی ٹیکنیکل بڈز کا کھلا جائزہ لیا جائے گا، اور صرف کوالیفائی کرنے والی کمپنیوں کی فنانشل بڈز کو اوپن کیا جائے گا۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 18 اپریل کو طلب کر لیا۔
اس کے علاوہ مستقل چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے ججز کے ناموں پر غور کے لیے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 2 مئی کو طلب کرلیا۔
چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کے ارکان سے 28 اپریل تک نامزدگیاں طلب کرلی ہیں۔
حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ
Ansa Awais Content Writer