Daily Mumtaz:
2025-04-15@09:48:09 GMT
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے پیکا ترمیمی ایکٹ چیلنج کردیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم آئین کے بنیادی حقوق اور آزادیٔ اظہار کے منافی ہے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے درخواست میں مزید کہا کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عمرکوٹ ضلع میں 17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
— فائل فوٹوسندھ حکومت نے 17 اپریل کو عمرکوٹ ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 عمرکوٹ میں ضمنی الیکشن کے باعث عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ نواب یوسف تالپور 2024ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 ضلع عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جن کا رواں سال فروری میں انتقال ہوگیا تھا۔