Express News:
2025-02-11@00:49:23 GMT

2 نامور اداکاراؤں کو پولیس نے گرفتار کرلیا، مگر کیوں؟

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT

بنگلادیش کی دو نامور اداکاراؤں و ماڈلز کو پولیس نے نامعلوم مقدمات میں تفتیش کیلئے گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں مشہور و معروف اداکارہ و ہدایت کار مہر افروز کو حراست میں لیا گیا تھا، جن کے گھر کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی تھی اور ان کے والد کے گھر کو بھی نذر آتش کردیا تھا۔

تاہم اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ اداکارہ سہانا صبا کو بھی پوچھ گچھ کیلئے پولیس نے حراست میں لیا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انھیں 6 فروری کو حراست میں لیا گیا اور سوال و جواب کے لیے ڈٹیکٹیو برانچ دفتر لے جایا گیا۔

ڈھاکہ میٹرو پولیٹن پولیس کے ڈپٹی کمشنر محمد ولبر رحمان نے اداکارہ سوہانا صبا سے تفتیش کرنے کی تصدیق کی ہے۔

اس سے قبل اداکارہ و ہدایت کار مہر افروز شان کو ڈھاکہ کے دھان منڈی علاقہ میں ان کی رہائش سے حراست میں لیا گیا تھا۔ مہر کے تعلق سے ڈٹیکٹیو برانچ کے چیف رضاء الکریم ملک نے کہا تھا کہ مہر کو ملک کے خلاف سازش کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں اداکاراؤں کو شیخ مجیب الرحمان کی پارٹی عوامی لیگ کا ہمدرد سمجھا جاتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حراست میں لیا گیا

پڑھیں:

شگر، سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ مواد شئیر کرنے والا شخص گرفتار

شگر پولیس ترجمان کے مطابق مسمی محمد حسین ولد محمد حسن ساکن وزیر پور نے سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ اور شر انگیز مواد شئیر کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شگر پولیس نے سوشل میڈیا مبینہ طور پر فرقہ وارانہ مواد شئیر کرنے والے شخص کو فوری گرفتار کر لیا۔ شگر پولیس ترجمان کے مطابق مسمی محمد حسین ولد محمد حسن ساکن وزیر پور نے سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ اور شر انگیز مواد شئیر کیا تھا، اس بابت اطلاع موصول ہونے پر پر ڈی آئی جی بلتستان کے احکامات پر ایس ایس پی شگر اور ٹیم نے ملزم کو فوراً گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق بلاتاخیر ملزم کو قانون کی گرفت میں لا کر برخلاف ملزم مقدمہ قائم کر کے تفتیش کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پڈعیدن،نواحی علاقوں میں پولیس کاکریک ڈائون ،11 گرفتار
  • مقبوضہ کشمیر پولیس کا نشے میں لائن آف کنٹرول پار کرنے والے کو حراست میں لینے کا دعوی
  • کم عمر بچوں کے ساتھ کئی ماہ تک بدفعلی کرنےو الا پھل فروش گرفتار
  • شگر، سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ مواد شئیر کرنے والا شخص گرفتار
  • بھارت میں نامور گلوکار ایڈ شیرن کی اسٹریٹ پرفارمنس پولیس نے رکوا دی
  • کراچی: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار
  • عوامی لیگ کی ہمدرد 2 معروف بنگلادیشی اداکارائیں گرفتار
  • بنگلہ دیش میں اداکارہ مہرافروز کےبعدسہانا صبا بھی گرفتار
  • سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر سے 15 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا