Daily Mumtaz:
2025-02-10@01:33:18 GMT

ہمارے پاس تین اسپنرز کے آپشن ہیں، بولنگ کوچ اظہر محمود

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT

ہمارے پاس تین اسپنرز کے آپشن ہیں، بولنگ کوچ اظہر محمود

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس تین اسپنرز کے آپشن ہیں، خوشدل بولنگ اور بیٹنگ آپشن کیلئے لائے گئے ہیں۔

اظہر محمود نے مکسڈ میڈیا زون میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی تبدیلی کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ حارث روف کا ابھی پتہ نہیں ایم آر آئی کرانے پر پتہ چلے گا، ہم نے کسی تبدیلی کا نہیں سوچا یہ کام سلیکٹرز کا ہے۔

اظہر محمود کا کہنا تھا کہ یہ ہماری بہترین دستیاب ٹیم ہے جس کا انتخاب کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم رنز کرتے رہے ہیں ان کے بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

فخر زمان ہمارے لیے بڑا خطرہ رہے ہیں،ان کی وکٹ ہمارے لئے اہم ہوتی ہے: مچل سینٹنر

نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ فخر زمان ہمارے لیے بڑا خطرہ رہے ہیں، فخر زمان کی وکٹ ہمارے لئے اہم ہوتی ہے، وہ اسپن اور فاسٹ  باؤلرز دونوں کو اچھا کھیلتے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کیلئے ٹرائی سیریز بہت اہم ہے، سیریز کیلئے اچھی تیاری کے ساتھ آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ بہت زیادہ کرکٹ کھیل رہے ہیں، پاکستان کی باؤلنگ لائن اپ سے ہم آہنگ ہیں کہ وہ کتنا خطرناک ہوسکتے ہیں،

مچل سینٹنر نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کرکٹ کھیلنے کیلئے ایک بہترین گراؤنڈ ہے، ہماری ٹیم میں سنیئر اور نوجوان کھلاڑیوں کا کمبینیشن ہے، امید ہے کہ اچھی کرکٹ کھیلیں گے ۔

متعلقہ مضامین

  • عوامی تحریک جب بھی شروع ہوئی مولانا شامل ہوں گے: محمود اچکزئی
  • سہ ملکی سیریز: قومی ٹیم میں تبدیلی سے متعلق بولنگ کوچ اظہر محمود کا اہم بیان
  • پیکاایکٹ بانی پی ٹی آئی کا قانون، منظور ہمارے دور میں ہوا: رانا تنویر حسین
  • سابق پاکستانی آل راؤنڈر یاسر عرفات جنوبی افریقہ کے بولنگ کنسلٹنٹ مقرر
  • مسئلہ فلسطین کا آزاد و خود مختار ریاست کے سوا کوئی حل قبول نہیں: طاہر محمود اشرفی
  • فخر زمان ہمارے لیے بڑا خطرہ رہے ہیں،ان کی وکٹ ہمارے لئے اہم ہوتی ہے: مچل سینٹنر
  • ٹرمپ سے بلاوجہ توقعات نہیں باندھنی چاہئیں، شاہ محمود قریشی
  • جب بھی ضرورت پڑی مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان ہمارے پاس آسکتے ہیں: رانا ثناء اللّٰہ
  • جب بھی ضرورت پڑی مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان ہمارے پاس آسکتے ہیں: رانا ثناء اللّٰہ