Daily Mumtaz:
2025-04-15@06:46:13 GMT

کبریٰ اور گوہر کی ’گیم نائٹ‘، لڑکے والے جیت گئے

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT

کبریٰ اور گوہر کی ’گیم نائٹ‘، لڑکے والے جیت گئے

جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی ’گیم نائٹ‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتا دیا کہ جیت کس کی ہوئی۔

فنکار جوڑی کے دوست احباب ان کی شادی کی خوشی میں شادی کی مرکزی تقریب سے قبل مختلف تقریبات کا اہتمام کر رہے ہیں، جہاں اس سے قبل اداکارہ مومل شیخ اور ان کے شوہر نے اس جوڑی کے لیے پہلی ڈھولکی منعقد کی وہیں اب اداکارہ سبینا سید اور اداکار خاقان شاہنواز نے گیم نائٹ کا اہتمام کیا اور خوب ہلا گلا بھی کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Gohar Rasheed (@mirzagoharrasheed)


سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ صرف یہ جوڑی ہی نہیں بلکہ ان کے دوست احباب بھی ان کی شادی سے قبل منعقد ہونے والی تقریبات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
گیم نائٹ کے موقع پر ٹیم برائڈ (لڑکی والے) بمقابلہ ٹیم گروم (لڑکے والے) کی 2 ٹیموں کے درمیان والی بال (Volly ball) کا دوستانہ میچ ہوا۔

جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی اس جوڑی نے انسٹا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیم برائڈ بمقابلہ ٹیم گروم میں جیت لڑکے والوں کی ہوئی۔

View this post on Instagram

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)


اس میچ میں مومل شیخ، شہزاد شیخ، علی رحمٰن، وجاہت روف، سبینا سید، عاشر وجاہت، خاقان شاہنواز، عمیر عالم اور سحر خان سمیت کئی فنکار شامل تھے۔

کھیل کا مقابلہ تو لڑکے والوں نے جیت لیا لیکن ہلا گلا کرنے میں کوئی کسی سے پیچھے نہ رہا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گیم نائٹ

پڑھیں:

سوناکشی سنہا نے اپنے مسلم شوہر کی تضحیک کرنے والے کا دماغ درست کردیا

سوناکشی سنہا کی اپنے مسلمان شوہر ظہیر اقبال سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور وہ سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے بارے میں کوئی منفی کمنٹ برداشت نہیں کرتیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار شتروگھن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا نے ایک مسلمان لڑکے سے محبت کی شادی کی ہے لیکن یہ انتہاپسند ہندوؤں کو بالکل پسند نہ آیا۔

بھارتی انتہاپسند اپنے نفرت آمیز جذبات کا اظہار سوشل میڈیا پر وقتاً فوقتاً کرتے رہتے ہیں اور شادی کو کافی عرصہ گزرنے جانے کے باوجود یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

حال ہی میں سوناکشی سنہا نے اپنے شوہر ظہیر اقبال کے ساتھ تصویر شیئر کی جس پر اپنی فطرت سے مجبور انتہاپسندوں نے منفی کمنٹس کیے۔

ایسے ہی ایک سنی کمار نامی صارف نے پوسٹ پر لکھا کہ امید نہیں تھی اس پاگل شخص سے شادی کرو گی۔

سوناکشی سنہا کو اپنے شوہر ظہیر اقبال کی تضحیک ایک آنکھ نہ بھائی اور انھوں نے اس صارف کو منہ توڑ جواب دیا۔

سوناکشی سنہا نے کہا کہ "ابے تو ہے کون؟ جو تیری امید کے مطابق اپنی زندگی گزاروں؟ بے روزگار، چل بھاگ یہاں سے۔

خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب سوناکشی نے کسی انتہاپسند کو ظہیر اقبال سے متعلق منفی کمنٹ پر کرارا جواب دیا ہو۔ 

اس سے قبل بھی سوناکشی سنہا نے بارہا یہ بات واضح کرچکی ہیں کہ لوگوں کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے اور دوسروں کی نجی زندگی میں جھانکنا بند کردینا چاہیے۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • عالیہ اور رنبیر کی شادی کو 3 برس مکمل، خوبصورت تصویر شیئر کردی
  • 13 شادیاں کرنے والی فرضی دلہنوں کا گینگ بے نقاب، 3 خواتین گرفتار
  • سوناکشی سنہا نے اپنے مسلم شوہر کی تضحیک کرنے والے کا دماغ درست کردیا
  • اداکارہ مہر النسا کو برطانیہ میں جیون ساتھی مل گیا؛ نکاح مسجد میں ہوا
  • جَلد دوسرے مہمان کو خوش آمدید کہنے والی گوہر خان کی ریمپ واک نے مداحوں کے دل جیت لیے
  • نیتو کپور نے رشی کپور کیساتھ منگنی کی یادگار تصویر شیئر کردی
  • اداکارہ عمارہ چوہدری بابراعظم، نسیم، صائم اور اعظم؛ کس سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟
  • بالی ووڈ اداکارہ نے سر منڈوا کر روایتی خوبصورتی کے معیار کو چیلنج کر دیا
  • دولہے کو اپنی دلہن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگی پڑگئی
  • بابراعظم، نسیم، صائم اور اعظم؛ کس سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟