Daily Mumtaz:
2025-02-10@01:52:27 GMT

کراچی میں دن کے وقت ڈمپروں کے داخلے پر پابندی

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT

کراچی میں دن کے وقت ڈمپروں کے داخلے پر پابندی

کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات کے پیشِ نظر سندھ حکومت نے دن کے وقت کراچی میں ڈمپروں کے داخلے پر پابندی لگادی۔

اس فیصلے کے تحت ڈمپروں کو صرف رات 11 سے صبح 6 بجے تک کراچی شہر میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

علاوہ ازیں کراچی میں چلنے والی تمام بڑی گاڑیوں اور ان کے ڈرائیوروں کی فزیکل ویری فکیشن کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ کراچی میں چلنے والی تمام گاڑیوں کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ سے کیو آر کوڈ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کو 3 ماہ کے اندر آپریشنز رات کے وقت منتقل کر نے کی بھی ہدایت دے دی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کراچی میں

پڑھیں:

محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون 4  ماہ  بعد ناکام وطن لوٹ گئیں

کراچی: امریکا سے محبت میں کراچی آنے نیویارک کی رہائشی امریکی شہری اونیجا اینڈریو رابنسن نامی  خاتون 4  ماہ  بعد ناکام وطن لوٹ گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خاتون120 دن بعد غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز ای کے 603 کنیٹنگ فلائٹ سے امریکا روانہ ہوگئیں ہیں، جو پہلے دبئی اور پھر امریکا کے لیے روانہ ہوگی۔

خیال رہےکہ اونیجا اینڈریو رابنسن 11 اکتوبر کو نوجوان کی محبت میں پاکستان کے ایک ماہ کے سیاحتی ویزے پر کراچی آئی تھیں، ویزا ختم ہونے پر خاتون کو 10 نومبر تک کراچی سے جانا تھا مگر وہ واپس نہیں گئیں، گورنر سندھ سمیت دیگر فلاحی اداروں کی مدد سے وہ واپس اپنے وطن لوٹ گئیں ہیں۔

واضح رہےکہ خاتون امریکی خاتون ائیرپورٹ سے ڈائیریکٹ مطلوبہ لڑکے کے گھر کے باہر پہنچ گئیں تھیں، جہاں انہوں نے کچھ دن گزارے ، اس کے بعد فلاحی اداروں کی مدد سے ان کو جناح اسپتال میں علاج کے لیے منتقل کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ، اندھی گولی لگنے سے دو سالہ بچی جاں بحق
  • کراچی؛ چھت پر کھیلتی ہوئی بچی پراسرار طور پر سر میں گولی لگنے سے جاں بحق
  • کراچی:پاکستان آنے والی امریکی خاتون کو واپس بھیج دیا گیا
  • وزیر اعلیٰ سندھ کا کراچی میں ٹریفک حادثات پر نوٹس، ڈمپرز کے داخلے پر پابندی
  • ڈمپر کی ٹکر سے مزید 3افراد جاں بحق، دن میں ڈمپر کے داخلے پر پابندی عاید
  • سندھ حکومت کا دن کی اوقات میں شہر میں ڈمپر کی داخلے پر پابندی کا فیصلہ
  • کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات، دن میں ڈمپرز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
  • پاک افغان روٹ پر چلنے والے ٹرانسپورٹرز کو ہراساں نہ کرنے کا حکم
  • محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون 4  ماہ  بعد ناکام وطن لوٹ گئیں