بابراعظم کی سینچری کا قحط مسلسل 62ویں اننگز تک بڑھ گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
چیمپئینز ٹرافی سے قبل بھی بابراعظم انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی فارم حاصل نہ کرسکے۔
گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مہمان نیوزی لیںڈ کی ٹیم نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دیکر سہ ملکی سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا تاہم بابراعظم کی اننگز محض 23 گیندوں پر 10 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔
انہیں ایک مرتبہ پھر مائیکل بریسویل نے اپنا شکار بنایا، اس سے قبل کیوی بالر نے ون ڈے انٹرنیشنل اورٹیسٹ فارمیٹ میں ایک، ایک جبکہ ٹی20 میں 4 بار بابراعظم کی وکٹ حاصل کی ہے۔
مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز؛ راچن رویندرا چہرے پر گیند لگنے سے زخمی، ویڈیو وائرل
میچ کی دوسری اننگز میں بابراعظم، فخر زمان کیساتھ اوپننگ کیلئے آئے تاہم وہ جلد وکٹ گنوابیٹھے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کیوی اسپنر کے خوف سے باہر نہ آسکے
ان کی طویل سنچری کا قحط بین الاقوامی سطح پر 62 اننگز تک بڑھ گیا جبکہ بابراعظم کی آخری سینچری 30 اگست 2023 کو ایشیا کپ میں نیپال کیخلاف اسکور کی تھی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بابراعظم کی
پڑھیں:
مسلسل تین فائنل ہارنے کے بعد اس بار ملتان سلطانز کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ اسامہ میر نے بتادیا
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی ٹیم ملتان سلطانز میں شامل آل راؤنڈر اسامہ میر دسویں ایڈیشن می بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بھی نمایاں کردار دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ اسامہ میر نے کہا کہ ’پی ایس ایل کیلئے اچھی تیاریاں ہوئی ہیں، ٹیم نے کراچی کی کنڈیشنز کو مد نظر رکھتے ہوئے پلاننگ کی ہے، امید ہے کامیابی کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کریں گے‘۔جب اسامہ میر سے پوچھا گیا کہ پچھلے 3 مسلسل فائنل ہارنے کے بعد اس بار کامیابی کیلئے ملتان سلطانز کو کیا مختلف کرنا ہوگا ؟ اس کے جواب میں اسامہ میر نے کہا کہ ’ اس بار فائنل میں آئے تو پہلی کوشش ہوگی کہ میچ آخری گیند تک نہ جائے، امید ہے کہ اس بار فائنل میں آئے تو ٹائٹل ضرور جیتیں گے‘ اپنی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے اسامہ میر نے بتایا کہ’ پچھلے 2 سیزن میں بڑی اچھی پرفارمنس رہی، کوشش ہوگی کہ اس سلسلے کو جاری رکھوں، اپنی کارکردگی میں پہلے سے زیادہ بہتری لانامیرا عزم ہے، کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل 10 میں اپنے تجربے کی مدد سے ٹیم کو بولنگ سے میچز جتواؤں. ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ’پاکستان سپر لیگ سب سے اہم ٹورنامنٹ ہے، یہاں کی پرفارمنس پلیئرز کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے میں مدد دیتی ہے ، نوجوانوں کو سامنے آنے کا موقع ملتا ہے تو سینئرز کیلئے بھی بھی کم بیک کا چانس ہوتا ہے، میری بھی کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل کے اس پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھاؤں ‘ ۔قومی ٹیم میں موقع نہ ملنے کے حوالے سے اسامہ میر نے کہا کہ ’چانس نہ ملنے پر حوصلہ نہیں گراتا، اسپورٹس یہی سکھاتا ہے کہ کبھی ہمت نہیں ہارنی اور ہمیشہ کوشش کرتے رہنا ہے، میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنی کمی اور غلطیوں پر قابو پاؤں اور خود کو ہر بار پہلے سے بہتر کروں، ورلڈکپ 2023 میں اچھی پرفارمنس نہیں تھی تو اپنی بولنگ پر کام کیا اور ہر جگہ پرفارمنس دی‘۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر بات کرتے ہوئے اسامہ میر نے کہا کہ ’اس فارمیٹ میں بولر کے پاس غلطی کی گنجائش کم ہوتی ہے‘۔اپنی حکمت عملی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ ہر میچ سے قبل بیٹر کی کمزوری اور اسٹرینتھ دیکھتا ہوں اور اس کی کمزوری سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہوں، کوشش ہوتی ہے کہ ورائٹیز دکھانے کی بجائے ٹھیک جگہ پر بولنگ کرکے بیٹرز کو پریشان کروں‘۔ایک سوال پر قومی آل راؤنڈر نے کہا کہ’ لیگ اسپنر ٹی ٹوئنٹی میں وکٹ ٹیکنگ بولر ہوتا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ ٹھیک جگہ پر بولنگ کی جائے‘۔