مظفرآباد(آئی این پی )سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر بارے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ پوری قوم پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کے مقبوضہ جموں کشمیر کے حوالے سے دس جنگیں لڑنے کے بیان کا خیر مقدم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی طرف سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر دار الحکومت مظفرآباد میں دیئے گئے بیان سے لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف بسنے والے کشمیریوں کو ایک نیا حوصلہ ملا ہے۔

 خواتین سے 8 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ،  مدعیہ مقدمہ، اس کی سہیلی اور 2 ساتھی ہی ملوث نکلے 

سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ سپہ سالار کے اس بیان نے نہ صرف پانچ اگست 2019 کے بعد مقبوضہ کشمیر کی عوام میں پھیلی مایوسی کا خاتمہ کر دیا بلکہ اب ایک نئے عزم کے ساتھ پاکستان اور آزاد کشمیر کے لوگ مقبوضہ جموں کشمیر کی آزادی کے لئے نئی صف بندیاں بھی کریں گے۔سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آرمی چیف نے جس دلیری کے ساتھ کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں کشمیر کے لئے پہلے تین جنگیں لڑ چکا ہے اور مزید دس جنگیں بھی لڑے گا  در اصل یہ پاکستان کی عسکری طاقت اور اعلی دفاعی صلاحیتوں کا کھلا اظہار تھا ، یوم یکجہتی کشمیر کے دن آرمی چیف کی طرف سے اس طرح کا بیان در اصل ہر پاکستانی اور آزاد کشمیر کے شہری کی دل کی آواز ہے.

پی ٹی آئی اختلافات، صوابی جلسے میں بھی ابھر کر سامنے آگئے

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے جس انداز میں اہل کشمیر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اسے کشمیری ہمیشہ یاد رکھیں گے ، امید کرتے ہیں پاک فوج اور دیگر ادارے بھی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی آئندہ بھی اسی طرح حمایت جاری رکھیں گے ، آزاد کشمیر کے لوگ پاکستان کا پہلے سے حصہ بن چکے ہیں۔انہوں نے کہ آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کے خیالات سن کر خوشی ہوئی ہے، جدو جہد آزاد ی اور تکمیل پاکستان کی جنگ ہم سب کی جنگ ہے، آزاد کشمیر اور پاکستان کی شہادتیں مشترکہ ہیں، 740 کلو میٹر طویل لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کے سپاہیوں اور افسران کی موجودگی سے آزاد کشمیر میں آزادی، امن ، سکون اور خوشحالی ہے۔سابق وزیر اعظم تنویر الیاس خان کا مزید کہنا تھا کہ ایک طویل انتظار کے بعد پاک فوج کو ایک ایسا جرنیل ملا جو بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا جانتا ہے ، پوری کشمیری قوم جنرل سید عاصم منیر کے بہادرانہ بیان پر ان کا شکریہ ادا کرتی ہے اور اسی جذبے کے تحت پاکستانی اور کشمیری ملکر مقبوضہ جموں و کشمیر کو بہت جلد بھارت سے آزاد بھی کرائیں گے۔  
 

بھارتی ارب پتی نے بیٹے کی شادی پر 10 ہزار کروڑ بھارتی روپے عطیہ کردیئے، نئی مثال قائم


 

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: جنرل سید عاصم منیر کے تنویر الیاس کہنا تھا کہ پاک فوج کے کشمیر کے آرمی چیف

پڑھیں:

کل جماعتی حریت کانفرنس کا مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر اظہار تشویش

حریت ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ امن اور آزادی پسند ممالک کا فرض ہے کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل میں قائدانہ کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں، ظالمانہ کارروائیوں اور مسلسل ریاستی دہشت گردی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ امن اور آزادی پسند ممالک کا فرض ہے کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل میں قائدانہ کردار ادا کریں۔ ترجمان نے کہا کہ تنازعہ کشمیر ایک سلگتا ہوا مسئلہ ہے اور اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے حال ہی میں کولگام اور کشتواڑ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کشمیریوں کو متحد ہونے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی حکومت کے منظور کردہ مسلم دشمن اوقاف بل پر اپنے غم و غصے کا اظہار کریں جس کا مقصد مسلمانوں پر پابندیاں لگانا، انہیں غلام بنانا اور مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کا ہندوتوا ایجنڈا نہ صرف مسلمانوں بلکہ عیسائیوں، سکھوں، دلتوں، بودھوں اور دیگر تمام مذاہب اور برادریوں کے لئے بھی خطرہ ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مظلوم کشمیریوں اور بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں جن کی زمینوں، جائیدادوں اور شناخت کو جارح اور قابض ہندوتوا حکومت نے فوجی طاقت اور ظالمانہ پالیسیوں کے ذریعے غصب کر رکھا ہے۔ حریت ترجمان نے کہا کہ بھارتی حکومت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں اس کی انتظامیہ پرامن جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے غیر انسانی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے اور ایک سازش کے تحت حریت قیادت اور نوجوانوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر انہیں جیلوں میں نظربند کر رہی ہے تاکہ ان کے جذبہ آزادی کو توڑا جا سکے۔ تاہم حریت ترجمان نے واضح کیا کہ بھارتی حکومت اور اس کی ایجنسیاں اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی کیونکہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے آزادی کی تحریکوں کو دبایا نہیں جا سکتا۔ ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ حق خودارادیت سمیت کشمیریوں کے بنیادی حقوق کو یقینی بنانے کے لیے بھارت پر دبائو ڈالیں جن کو نئی دہلی نے گزشتہ 78سال سے سلب کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت پاکستان کا آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کا مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر اظہار تشویش
  • عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بند کروائے، علی رضا سید
  • مقبوضہ کشمیر, وقف ترمیمی قانون کیخلاف ایم ایم یو کی قرارداد
  • بھارتی وزیر داخلہ کا دورہ مقبوضہ کشمیر عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے، حریت کانفرنس
  • ڈپلومیٹک پاسپورٹ کا غلط استعمال، سردار تنویر الیاس پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر
  • ڈپلومیٹک پاسپورٹ کا غلط استعمال؛ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر
  • ہم فرانسیسی صدر کے بیانات کا خیرمقدم کرتے ہیں، حماس
  • بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے میرپور میں پارکنگ پلازہ کا سنگ بنیاد رکھا
  • مقبوضہ کشمیر کا بچھڑا خاندان اپنے عزیزوں سے ملنے کو بے تاب