صوابی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات ملک میں عام انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر خیبرپختونخوا کے شہر صوابی میں ہونے والے احتجاجی جلسے میں سامنے آگئے جہاں چند رہنماؤں کو تقریر کا موقع نہیں دیا گیا اور چند ایک واپس چلے گئے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت کے مابین اختلافات کی جھلک صوابی جلسے میں بھی نظر آئی جہاں مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو سٹیج پر بیٹھنے کے لیے نشست نہیں مل سکی اور اعظم سواتی طبعیت ناساز ہونے کے باعث شرکت نہ کرسکے۔

بھارتی ارب پتی نے بیٹے کی شادی پر 10 ہزار کروڑ بھارتی روپے عطیہ کردیئے، نئی مثال قائم

اسی طرح پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکریٹری اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب  سٹیج پر خاموش بیٹھے رہے، پی ٹی آئی کے رہنما عاطف خان بھی بغیر تقریر کے جلسے کے اختتام پر چلے گئے۔

رکن قومی اسبملی شیر افضل مروت کو سٹیج پر بیٹھنے کی جگہ بھی نہیں دی گئی جبکہ جلسے میں شیر افضل مروت کی اچانک انٹری پر کارکنوں نے استقبال کیا تاہم انہیں خطاب کا موقع بھی نہیں مل سکا۔

وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے اپنی تقریر شروع ہوتے ہی شیر افضل مروت کو سٹیج پر بلا لیا اور دونوں نے ہاتھ ملا کر پیغام دیا۔

 عالمی بینک کے 4 ارب سے زائد کہاں خرچ کیے ہوئے ، وفاق نے سندھ حکومت سے رپورٹ مانگ لی

علی امین گنڈاپور نے اپنے خطاب سے پہلے شیر افضل مروت کو مائیک دے دیا جس پر شیر افضل مروت نے مختصر خطاب میں کہا کہ ہم برے لوگ ہیں اور برے وقت میں کام آتے ہیں۔شیر افضل مروت نے اعلان کیا کہ اگلا جلسہ لکی مروت میں  ہوگا اور کارکن ضرور شرکت کرنے آئیں۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سٹیج پر

پڑھیں:

ایم کیو ایم میں اختلافات کے بعد مصطفیٰ کمال کا اہم بیان سامنے آگیا

کراچی:

ایم کیو ایم پاکستان میں اندرونی اختلافات میں  کمی کے حوالے سے مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی تاہم اختلافات اور انتشار کے حوالے سےبرف پگھلنے  کے امکانات ابھی واضح نہیں ہورہے ہیں۔

ایم کیو ایم کے  سینئر رہنما سید مصطفی کمال اتوار کو جب عارضی مرکز بہادر آباد پہنچے  تو ان کے استقبال کے لئے وہاں دوسرے گروپ کا کوئی رہنما موجود نہیں تھا۔

میڈیا سے بات چیت میں  رکن قومی اسمبلی اور سنیئر رہنما سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہم نے اسٹیٹس کو کو چیلنج کیا ہے، اسٹیٹس کو والی ایم کیو ایم کمزور ہے ایم کیو ایم جتنی متحرک ہوگی عوام کے مسائل حل ہوگی ایم کیو ایم میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کل کے مقابلے میں آج زیادہ مضبوط ہے، یہ ہمارا آفس ہے ،جب چاہیں آئیں، آپ کے دفتر میں نعرے لگے، سوال اور نعرے لگانا جمہوری عمل ہے،جو لوگ آئے تھے وہ ذمے داریوں کی تقسیم کے حوالے سے معلوم کرنا چاہتے تھے کہ یہ فہرست کہاں سے آئی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا  کہ کل جو لوگ بہادر آباد آئے تو شکر کریں دفتر بند تھا، جب فیصلہ کرنے میں وقت لگتا ہے توبات باہر نکلتی ہے، جو ہورہا ہے میں اس سے خوش ہوں کیونکہ بات کسی شخصیت کی نہیں ہورہی بلکہ پارٹی کی بات ہورہی ہے۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ہم اپنے گھروں کو چھوڑ کر سیاست کرتے ہیں ، جن کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے ان کو فائدہہونا چاہیے، سو فیصد کامیاب نہیں ہورہے ، اس کا حل یہ  ہے کہ مشاورت   کرکے ٹارگٹ پورا کیا جائے، جب بات ہوتی ہے کئی مشورہ دیا جاتا ہے، مختلف  آراء کا ہونا اختلاف نہیں ہوتا ہے، یہ جتنی بھی سیاست ہے صبح دوپہر شام میں سب کی سیاست کی بات کررہا ہوں ہم اپنا گھر باہر سب کچھ چھوڑ کر کام کرتے ہیں ،جس میں یوسیز بھی شامل ہیں ان کاموں  کے لئے بیٹھ کر بات کی جاتی ہیں ، یہ اختلاف نہیں ہےمیں اپ کو بتا رہا ہوں یہ سب جو ہو رہا ہے میں اس سے بہت خوش ہوں کسی کے خلاف بات نہیں ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدراباد کے لوگوں نے ہمیں مینڈیٹ ڈیا ہے ان کے مسئلے حل ہونے چا ہیے، متحرک ایم کیو ایم ہو گی تو لوگوں کے مسلے حل ہوں گے، ہمارا ٹارگٹ ہے شہر کے مسئلے حل ہو یہ ایم این اے شپ یہ عہدے ہماری روزی روٹی نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایم کیو ایم میں اختلافات کے بعد مصطفیٰ کمال کا اہم بیان سامنے آگیا
  • پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئی، صوابی جلسے میں رہنماؤں کے درمیان لفظی گولہ باری
  • پی ٹی آئی اختلافات کی ہنڈیا بیچ چورا ہے پر پھوٹ گئی، رہنمائوں کے ایک دوسرے پر طنز
  • صوابی جلسے میں خطاب کی اجازت نہ ملنے پر شیر افضل مروت کا ردعمل سامنے آگیا
  • صوابی جلسے میں کتنے آدمی تھے؟ تعداد اور وجوہات سامنے آگئیں
  • اگر قیادت صوابی جلسے میں میرے آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتادیتی: شیر افضل مروت
  • اگرقیادت صوابی جلسے میں میرے آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتادیتی: شیر افضل مروت
  • قیادت میرے آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتا دیتی، شیر افضل مروت
  • ہمارے لب سی دیے گئے لیکن میری زبان بولے گی، شیر افضل مروت کی صوابی جلسے میں للکار