اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے پیکا ترمیمی ایکٹ چیلنج کردیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے درخواست میں مزید کہا کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم آئین کے بنیادی حقوق اور آزادیٔ اظہار کے منافی ہے۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے درخواست میں مزید کہا کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی
پڑھیں:
جے یوآئی نے مائنز اینڈ منرلز بل مسترد کردیا‘ سینیٹ میں بل کے خلاف تحریک التواءجمع
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اپریل ۔2025 )جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کرتے ہوئے سینیٹ میں اس کے خلاف تحریک التواءجمع کرا دی ہےجے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے والے پارٹی ارکان سے جواب طلب کیا ہے.(جاری ہے)
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ پارٹی بلوچستان اسمبلی سے پاس مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کرتی ہے، بل کیخلاف سینٹ میں تحریک التواءجمع کرا دی ہے ترجمان نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں کچھ ممبران کا بل کی حمایت کرنا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے جس کا جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نوٹس لے لیا ، صوبائی جماعت سے جلد از جلد تحقیقات کر کے مرکزی جماعت کو رپورٹ دینے کیلئے کہا گیا ہے.