70 سالہ محمد اشرف جو چرخے کے دم توڑتے فن کو زندگی بخشے ہوئے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
نہ بجلی کی ضرورت، نہ موٹر کی اور نہ بلوں کی پریشانی۔ محمد اشرف 20 سال کی عمر سے چرخے سے کپڑا تیار کر رہے ہیں۔
محمد اشرف پاکستان کے چھوٹے سے گاؤں مان کوٹ، تحصیل کبیروالہ کے رہائشی ہیں۔ ان کا کام ایک قدیم روایتی چرخے سے کپڑا بنانا ہے۔ یہ چرخہ نہ صرف ان کی روزی کا ذریعہ ہے بلکہ یہ ان کے خاندان کی قدیم ہنر کی نشانی بھی ہے۔
محمد اشرف کا کہنا ہے کہ ’یہ چرخہ میری زندگی کا حصہ ہے، بجلی ہو یا نہ ہو، میرا کام جاری رہتا ہے۔ ان کے نزدیک ہاتھ سے بنایا جانے والا کپڑا، مشینی کپڑوں سے زیادہ پائیدار اور منفرد ہوتا ہے۔
ان کا ماننا ہے کہ روایتی طریقے سے تیار کردہ کپڑا لمبے عرصے تک چلتا ہے اور اسے بنانے کے عمل میں وہ محبت اور محنت محسوس کی جا سکتی ہے جو مشینی طریقے سے نہیں آتی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چرخہ کپڑا کھڈی محمد اشرف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کپڑا
پڑھیں:
نیوزی لینڈ سے شکست ,کپتان محمد رضوان نے وجہ بتا دی
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دیتے ہوئے سہ ملکی سیریز میں پہلی کامیابی سمیٹ لی ہے جس پر کپتان محمد رضوان نے کہا کہ آپ ہار جاتے ہیں تو یہ ایک مشکل دن ہو تاہے ، سیکھنے کیلئے سب سے اہم چیز آخر میں گیند بازی کا عمل اور فیلڈنگ تھی ۔میچ کے بعد تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہناتھا کہ وکٹ شروع میں تھوڑی مشکل تھی، لیکن ولیمسن اور مچل نے اچھا کھیلا، اور پھر جس طرح فلپس نے بیٹنگ کی، اس کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ سیکھنے کے لیے سب سے اہم چیز آخر میں گیند بازی کا عمل اور فیلڈنگ تھی۔ لیکن جس طرح ابرار نے بولنگ کی، اور میرا خیال ہے کہ خوشدل نے بھی اچھی بولنگ کی ، وہ ایک آل راؤنڈر ہے، آپ اس سے دس اوورز کی توقع نہیں کر سکتے۔ اس نے پانچ، چھ اوورز اچھی بولنگ کی۔