WE News:
2025-02-09@23:41:46 GMT

ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT

ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر کارکنان کی نعرے بازی اور احتجاج کے معاملہ پر پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اہم اجلاس آج بہادر آباد مرکز پر دوپہر 3 بجے ہوگا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں گزشتہ روز ہونے والے واقعے کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جائے گا جبکہ پارٹی کی تنظیم نو کرنے سے متعلق بھی مشاورت ہوگی۔ ایم کیو ایم پاکستان میں تمام عہدے تاحال خالی ہیں۔ پارٹی کے جنرل ورکرز اجلاس بلانے سے متعلق اہم امور زیر بحث آئیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے بنائی گئی 25 کمیٹیوں میں صرف 9 لوگوں کی شمولیت پر شدید احتجاج ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان اختلافات کا شکار، کارکنان کا بہادرآباد مرکز پر دھاوا، تصادم میں 10 افراد زخمی

کارکنان کا کہنا تھا کہ 25 کمیٹیوں سے تاثر مل رہا ہے کہ پارٹی میں رہنماؤں کی کمی ہے یا پھر پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو اپنے کارکنوں پر زیادہ اعتماد نہیں اور اسی وجہ سے انہیں پارٹی ذمہ داریوں سے دور رکھا گیا ہے۔ 25 کمیٹیوں میں ہر کمیٹی 2 سے 4 ممبران پر مشتمل ہے ماسوائے صوبائی پارلیمانی کمیٹی جو صرف ایک آدمی کامران ٹیسوری پر مشتمل ہے جو سندھ کے گورنر بھی ہیں۔

فاروق ستار 8، انیس قائم خانی 8، مصطفی کمال 8 اور رضوان بابر 8، کہف الورا 7، فیصل سبزواری 7،امین الحق 5، محترمہ نسرین جلیل 5 کمیٹیوں کے ممبر ہیں جبکہ کامران ٹیسوری ایک کمیٹی کے ممبر ہیں۔ کمیٹیوں کے اعلان کے ساتھ پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے مرکزی دفتر بہادر آباد پر شدید احتجاج کرتے ہوئے فیصلہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی تھی، اس موقع پر ہاتھا پائی اور تصادم میں 10 کارکن زخمی بھی ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایم کیو ایم بہادر آباد فاروق ستار کامران ٹیسوری مصطفٰی کمال.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایم کیو ایم بہادر آباد فاروق ستار کامران ٹیسوری مصطف ی کمال ایم کیو ایم پاکستان

پڑھیں:

8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس پیر کو ہوگا

چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس دن 2 بجے سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں ہوگا، جس میں سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کے لیے پانچوں ہائی کورٹس کے 5 سینئر ججز کے نام طلب کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس پیر کو ہوگا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس دن 2 بجے سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں ہوگا، جس میں سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کے لیے پانچوں ہائی کورٹس کے 5 سینئر ججز کے نام طلب کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی نے کل شاہراہ دستور پر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔ علاوہ ازیں سپریم کورٹ کے 4 ججز سمیت ممبر جوڈیشل کمیشن سینیٹر علی ظفر نے بھی اجلاس ملتوی کرنے کے لیے چیف جسٹس کو خط لکھ رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کیلئے 8ججز کی تقرری، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج ہوگا
  • 8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس پیر کو ہوگا
  • سپریم کورٹ میں 8نئے ججز کی تعیناتی کامعاملہ ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل2بجے ہوگا
  • کراچی پیکیج عمل درآمد معاملہ: متحدہ کے اجلاس میں پی سی ون فائنل
  • ایم کیو ایم پاکستان میں پھڈا، کارکنان کا بہادر آباددفتر پردھاوا،گورنر کیخلاف نعرے بازی
  • کارکن، اثاثہ، تجاویز کی روشنی میں ترقی کا عمل آگے بڑھا رہے ہیں: چودھری شافع
  • ریگولیٹری اتھارٹی سے ڈیجیٹل میڈیا ریگولیٹ ہو گا: عطا تارڑ
  • حیدرآباد: واپڈا سی بی اے یونین کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی لیبر ہال میں منعقدہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
  • پاکستان ، سعودی بزنس فورم کا اجلاس ریاض میں منعقد ہوگا، سجاد مصطفیٰ سید