لاہور ( جسارت نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پرپنجاب سمیت ملک بھر میں 8فروری کی انتخابی دھاندلی اورفارم 47کی جعلی حکومت کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ8فروری کے انتخابات پر جوڈیشنل کمیشن بنایا جائے اور ذمہ داران کو ہمیشہ کے لئے نا اہل قرار دیکر جمہوریت کے عمل کو شفاف بنایا جائے۔عوام مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہئے۔ 8فروری ملکی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن ہے۔ اس دن عوامی رائے کی توہین کرکے فارم 47کے ذریعے ایک جعلی حکومت ملک و قوم پر مسلط کی گئی تھی۔جس نے اپنی نا اہلی اور کرپشن میں کوئی ثانی نہیں چھوڑا۔ پاکستان کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کرپٹ عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جو جتنا بڑا کرپٹ ہے اس کے پاس اتنا ہی بڑا عہدہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات 2024ہیرا پھیری،جبر و دھاندلی کی بد ترین مثال تھے جس میں مقتدر حلقوں نے مسلم لیگ نون، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو دوسری جماعتوں سے چھین کر مینڈیٹ دیا۔ آج اس کا نتیجہ قوم کے سامنے ہے۔ حکمرانوں کے پاس اہلیت، صلاحیت اور قابلیت نام کی کوئی چیر بھی نہیں۔ لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔عوام ہر جگہ بے یارو مددگار ہیں۔ صرف چھ ماہ کے دوران 33فیصد صنعتی یونٹس بند ہو چکے ہیں قرضوں میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی کارکردگی صرف بیانات اور اشتہارات تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔قومی خزانے سے اربوں روپے لوٹائے جا رہے ہیں جس کا تصرف اگر ٹھیک اور ڈھنگ سے کیا جاتا تو بہت سارے ادھورے منصوبے مکمل ہو سکتے تھے۔موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومتوں کے نقش قدموں پر چل رہی ہے۔ ان لوگوں سے خیر کی توقع نہیں۔ یہ لوگ قومی خزانے پر بھاری بوجھ ثابت ہوئے ہیں۔محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ جماعت اسلامی سیاست سے بالاتر ہو کر جمہوری اقدار کی پاسداری کی بات کرتی ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل جماعت اسلامی

پڑھیں:

حکومت خیبر پختونخوا میں زرعی ٹیکس کا فیصلہ واپس لے، محمد ریاض

نائب امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی نے کسانوں کے مطالبے سے اتفاق کیا اور زرعی ٹیکس کو کسان دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے کسانوں کی کسی بھی احتجاجی تحریک میں جماعت اسلامی ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کسان بورڈ خیبر پختونخوا کے صدر حاجی عبدالاکبر خان کی قیادت میں وفد نے جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈکوارٹر المرکز الاسلامی پشاور میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے نائب امیر محمد ریاض خان سے ملاقات کی۔ وفد میں کسان بورڈ کے مرکزی نائب صدر حاجی رضوان اللہ مہمند، صوبائی اور ضلعی ذمہ داران شامل تھے۔ وفد نے صوبائی حکومت کی جانب سے کسانوں پر زرعی انکم ٹیکس اور سپر ٹیکس عائد کرنے کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکس آئی ایم ایف کی ایما پر لگایا گیا ہے جس کے نفاذ سے قبل سٹیک ہولڈرز کے ساتھ کسی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی ہے۔ حکومت نے ورلڈ بینک اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے شرمناک شرائط پر قرضے حاصل کئے ہیں جس کی ادائیگی کے لئے اب کسانوں اور کاشتکاروں پر سارا بوجھ ڈالنے کیلئے زرعی آمدن پر 45 فیصد انکم ٹیکس اور سپر ٹیکس عائد کیا گیا ہے جس کو صوبہ بھر کے کسانوں نے یکسر مسترد کیا ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی محمد ریاض خان نے کسانوں کے مطالبے سے اتفاق کیا اور زرعی ٹیکس کو کسان دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے کسانوں کی کسی بھی احتجاجی تحریک میں جماعت اسلامی ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی۔ قبل ازیں کسان بورڈ کے وفد نے گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی سے بھی ملاقات کی اور انہیں گزشتہ دوعشروں سے بدترین بدامنی سے دوچار صوبہ خیبرپختونخواکے کسانوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا انہوں نے زرعی انکم ٹیکس اور سپرٹیکس کے نفاذ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ھے کہ زرعی ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے کیونکہ صوبے کی معیشت پہلے ہی تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے ایسے میں زرعی انکم ٹیکس اور سپرٹیکس کے نفاذ سے صوبے کے عوام کی مشکلات میں مذید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • صوابی جلسہ جعلی حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوا: بیرسٹر سیف
  • بدین : جماعت اسلامی کی جانب سے 8فروری کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کیاجارہاہے
  • امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر 8فروری کو ملک گیر یوم سیاہ پر سندھ میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں
  • جماعت اسلامی کا سندھ حکومت ہٹاؤ تحریک شروع کرنے کا انتباہ
  • حکومت خیبر پختونخوا میں زرعی ٹیکس کا فیصلہ واپس لے، محمد ریاض
  • عوامی مینڈیٹ تسلیم نہ کرنے پر ملک ٹوٹا مگر ہم نے سبق نہیں سیکھا، جے یو آئی
  • عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے کا 1 سال مکمل۔ آج الیکشن کمیشن سندھ پراحتجاج ہوگا ،منعم ظفر
  • انتخابات کو ایک سال مکمل:  جماعت اسلامی کا الیکشن کمیشن سندھ پر احتجاج کرنے کا اعلان
  • 77 سالہ تاریخ میں کسی جماعت نے دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا نہ شہداء کی توہین کی: خواجہ آصف