سوشل میڈیا پر نامناسب تبصرہ مہنگا پڑگیا، برطانوی وزیر صحت اینڈریوگیون عہدے سے فارغ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
لندن(نیوزڈیسک) برطانوی وزیر صحت اینڈریوگیون کو سوشل میڈیا پرنامناسب تبصرہ کرنے پر وزارت سے فارغ کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر صحت اینڈریوگیون (Andrew Gwynne) کو اپنے حلقے کے عوام اور پارلیمنٹ کے دیگر ارکان کی توہین کرنے والے واٹس ایپ پیغامات بھیجنے پر وزارت سے ہٹا دیا گیا جبکہ ان کی پارٹی رکنیت بھی معطل کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق وزیر صحت نے اپنے حلقے کی ایک بوڑھی خاتون کی جانب سے مسئلے کو حل کرنے کے مطالبے پر تبصرہ کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ انھیں امید ہے کہ وہ اگلے انتخابات سے پہلے مر جائیں گی۔ بعد ازاں ایڈریوگیون نے اپنے پیغامات پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ نامناسب تبصرے پر انتہائی شرمندہ ہوں، غلط فہمی کےسبب کسی کوتکلیف پہنچی ہوتومعافی چاہتاہوں۔
اسرائیلی وزیراعظم کی سعودی عرب کے اندر فلسطینی ریاست تشکیل دینے کی تجویز
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
شگر، سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ مواد شئیر کرنے والا شخص گرفتار
شگر پولیس ترجمان کے مطابق مسمی محمد حسین ولد محمد حسن ساکن وزیر پور نے سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ اور شر انگیز مواد شئیر کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شگر پولیس نے سوشل میڈیا مبینہ طور پر فرقہ وارانہ مواد شئیر کرنے والے شخص کو فوری گرفتار کر لیا۔ شگر پولیس ترجمان کے مطابق مسمی محمد حسین ولد محمد حسن ساکن وزیر پور نے سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ اور شر انگیز مواد شئیر کیا تھا، اس بابت اطلاع موصول ہونے پر پر ڈی آئی جی بلتستان کے احکامات پر ایس ایس پی شگر اور ٹیم نے ملزم کو فوراً گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق بلاتاخیر ملزم کو قانون کی گرفت میں لا کر برخلاف ملزم مقدمہ قائم کر کے تفتیش کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔