ٹنڈو محمد خان پولیس کی کارروائی6ملزمان گرفتار ،موٹرسائیکلیں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
ٹنڈو محمد خان(نمائندہ جسارت ) پولیس کا ٹارگیٹڈ آپریشن موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ایکٹو کرمنلز سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 3 عدد مسروقہ موٹر سائیکلیں, 2 عدد غیر قانونی اسلحہ پسٹل اور 5 عدد گولیاں برا?مد کرلی۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی عابد علی گڈانی بلوچ کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری۔ ایچ او تھانہ بی سیکشن ٹنڈو محمد خان کا اپنے گشتی پولیس پارٹی کے ہمراہ دوران پیٹرولینگ سرھندی آباد روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 ایکٹو موٹر سائیکل چور عبیداللہ پٹھان سکنہ شوکت کالونی اور خالد بھٹی سکنہ ٹالپور کالونی کو گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش ملزمان کے قبضے سے 3 عدد مسروقہ موٹر سائیکلیں مختلف کمپنیوں کی برآمد کرلی گئی ہیں۔ یاد رہے گرفتار ملزمان موٹر سائیکلیں چوری کرکے ان کے پارٹس نکال کر بیچنے میں ملوث ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ بی سیکشن ٹنڈو محمد خان پہ مقدمہ درج کرکہ ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹنڈو محمد خان
پڑھیں:
ڈیرہ غازی خان ، پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ،ساتھی فرار ہونے میں کامیاب
ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) ڈیرہ غازی خان میں پولیس نے مقابلے کے دوران ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان تھانہ صدر پولیس پہلے سے گرفتار ڈاکو کی نشاندہی پر موٹر سائیکل برآمد کرنے جا رہی تھی کہ راستے میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین مسلح ملزمان نے اچانک پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔
پولیس نے حفاظتِ خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی اور فائرنگ کے دوران ملزم محمد وسیم عرف وسن جو فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، زخمی ہو گیا۔پولیس نے فوری طور پر زخمی ڈاکو کو اسپتال منتقل کر دیا، جبکہ دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔گرفتار ملزم چوری اور ڈکیتی سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث ہے۔