Nawaiwaqt:
2025-02-09@06:04:23 GMT
پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے پر بی این پی کے سینیٹر محمد قاسم رونجھو کا استعفیٰ منظور
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) قائم مقام چیئرمین سینٹ نے سینیٹر محمد قاسم رونجھو کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ سینیٹر محمد قاسم کا تعلق بی این پی مینگل سے تھا۔ انہوں نے 26 ویں آئینی ترمیم میں پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دیا تھا۔ 26 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد اختر مینگل کی ہدایت پر محمد قاسم مستعفی ہو گئے تھے۔ سینٹ سیکرٹریٹ نے محمد قاسم کی نشست خالی قرار دے دی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں: