Nawaiwaqt:
2025-02-09@05:50:30 GMT

  لکی مروت میں تیل اور  گیس کی پیداوار شروع

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT

  لکی مروت میں تیل اور  گیس کی پیداوار شروع

 لکی مروت(آئی این پی )خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تیل اور گیس کی پیداوار شروع ہوگئی۔ایس آئی ایف سی کی ترجیحات میں ملکی وسائل پر انحصار کے ذریعے معیشت کا استحکام خصوصا توانائی کے شعبے کی پائیدار ترقی کو فروغ ہے۔آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تیل اور گیس کی پیداوار شروع کر دی ہے۔ ایس این جی پی ایل نیٹ ورک میں گیس کی شمولیت سے قومی توانائی کی فراہمی میں استحکام متوقع ہے۔او جی ڈی سی ایل توانائی کی تلاش، ڈرلنگ، پیداوار اور انجینئرنگ میں پیش پیش، نئے دریافت شدہ کنویں سے روزانہ 8.

5 ملین مکعب فیٹ گیس اور 610 بیرل تیل کی پیداوار متوقع ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

قائمہ کمیٹی گندم پیداوار کے غلط اعداد و شمار بتانے پر برہم

اسلام آبا د(آن لائن) قومی اسمبلی کیقائمہ کمیٹی برائے قومی تحفظ خوراک نے گندم کی پیدوار کے غلط اعداد و شمار بتانے پر پی اے آر سی کے اعدادوشمار کو مسترد کردیا اور پی سے آر سی حکام پراظہار برہمی کرتے ہوئے غلط اعداد و شمار دینے والے اور رپورٹ کو قبول کرنیوالے کیخلاف تحقیقات کی ہدایت کردی۔ جمعرات کے روز سید حسین طارق کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی کا
اجلاس ہو۔ سیکرٹری قومی تحفظ خوراک وسیم اجمل چودھری نے کمیٹی کو بریفنگ دی جس میں انہوں نے بتایا کہ نئے مالی سال پی ایس ڈی پی میں وہی منصوبے شامل ہونگے جو اڑان پاکستان سے متعلق ہونگے، فشریز اور لائیو اسٹاک کے محکمے ختم کیے جارہے ہیں۔ کمیٹی رکن رانا احمد حیات نے کہا کہ پورے ملک میں ایک مربع زمین سے 1400 من گنا نکلتا ہے، پی اے آر سی والے کہہ رہے ہیں کہ 600 من نکلتا ہے، پی اے آر سی والے جھوٹ بول رہے ہیں، پی اے آر سی کیخلاف اس معاملے پر تحقیقات ہونی چاہیے۔ سیکرٹری غذائی تحفظ نے بتایا کہ دیگر اداروں کی جانب سے بھی اعدادوشمار اسی طرح کے ہیں، وزیراعظم سے آج ملاقات میں نجی شعبے کی خدمات حاصل کرنیوالوں کے حوالے سے بات کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اگرقیادت صوابی جلسے میں میرے آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتادیتی: شیر افضل مروت
  • قیادت میرے آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتا دیتی، شیر افضل مروت
  • پی ٹی آئی اختلافات، صوابی جلسے میں بھی ابھر کر سامنے آگئے
  • ہمارے لب سی دیے گئے لیکن میری زبان بولے گی، شیر افضل مروت کی صوابی جلسے میں للکار
  • بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر کا دورہ پاکستان کیوں؟
  • پاکستان میں گدھے کے گوشت کی باقاعدہ پیداوار شروع
  • قائمہ کمیٹی گندم پیداوار کے غلط اعداد و شمار بتانے پر برہم
  • پاکستان اور چین کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط
  • ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی، گیس کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ