Nawaiwaqt:
2025-02-09@05:51:51 GMT

5روز دورہ چین مکمل ، صدر زرفداری واپس کراچی پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT

5روز دورہ چین مکمل ، صدر زرفداری واپس کراچی پہنچ گئے

اسلام آباد + کراچی + بیجنگ (نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) صدر آصف علی زرداری 5 روزہ دورہ چین مکمل کرنے کے بعد واپس کراچی پہنچ گئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی میں 5 روز قیام کریں گے۔ کراچی میں جاری منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ وہ نوتعمیر شدہ کراچی سٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔ این این آئی کے مطابق دورے کے دوران صدر مملکت نے چینی صدر شی جن پنگ اور پریمیئر لی چیانگ سے ملاقاتیں کیں۔ آصف علی زرداری نے چینی شہر ہاربن میں 9ویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔ پاکستان اور چین کے درمیان مْختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

زرداری کی صدر شی کے ظہرانے، ایشیئن ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے صدر شی جن پنگ کی جانب سے دیئے جانے والے ظہرانے میں شرکت کی۔ ظہرانہ ہاربن سن آئی لینڈ گیسٹ ہاؤس   میں ہوا۔  صدر شی جن پنگ نے 9 ویں ایشیائی ونٹر گیمز میں شرکت کرنے والے مختلف ممالک کے سربراہان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ اس سے قبل  صدر مملکت آصف علی زرداری  نے  9 ویں ایشیین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت   کی۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مختلف ممالک کے سربراہان بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت آصف علی زرداری دورہ چین کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
  • صدر مملکت آصف علی زرداری چین سے وطن واپس پہنچ گئے
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کادورہ چین مکمل، وطن واپس پہنچ گئے
  • صدر زرداری چین کا 5 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ
  • صدر آصف زرداری 5 روزہ دورہ چین مکمل کرکے وطن روانہ
  • زرداری کی صدر شی کے ظہرانے، ایشیئن ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت 
  • نوجوان کی محبت میں کراچی آنیوالی امریکی خاتون واپسی کیلئے ائیرپورٹ پہنچ گئیں
  • اگلے سال 300 اسکیمیں مکمل کریں گے: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
  • صدر مملکت آصف زرداری ہاربن پہنچ گئے