اسلام آباد:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ان لینڈ ریونیو سروس اور پاکستان کسٹمز سروس کے 7 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردیے۔

تبدیل کیے جانے والے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ اکیس کے پانچ افسر شامل ہیں،سعدیہ صدف گیلانی کو اسلام آباد سے تبدیل کر کے چیف کمشنر ان لینڈرکارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور،احمد شجاع کو تبدیل کرکے ممبر آڈٹ اینڈ سی آر ایم ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد،محمد اقبال کو نیاممبرایڈمن و ہیومن ریسورس ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد لگا دیا گیا.

کرامت اللہ خان کو ممبر ٹیکس پیئرز سروسز ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد جبکہ آمنہ فیض بھٹی کو چیف کمشنران لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس لاہور تعینات کردیا گیا،سید حامد علی کو ڈائریکٹر جنرل کسٹمز ویلیو ایشن کراچی جبکہ محمد صادق کوآئی او سی اوکراچی تعینات کردیاگیا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ان لینڈ ریونیو اسلام آباد ایف بی آر

پڑھیں:

صدر سپریم کورٹ بار کی سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان سے ملاقات

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر سپریم کورٹ بار نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات کی، صدر بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میر عطا اللہ لانگو بھی ملاقات میں موجود تھے۔
نجی ٹی وی آج نیوز نے اعلامیہ کے حوالے سے بتایا کہ دونوں ملاقاتوں میں عدلیہ کی مجموعی کارکردگی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدرسپریم کورٹ بار نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی عدلیہ کے موثر کام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔
میاں رو¿ف عطا نے چیف جسٹس آف پاکستان کے بطور چیئرمین جوڈیشل کمیشن کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے حالیہ تقرریاں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
صدر سپریم کورٹ بار نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سے ملاقات میں حالیہ تقرریوں کو سراہا اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججوں کی تعیناتی کی تعریف کی۔
میاں رو¿ف عطا نے کہا کہ نئے ججز انصاف کی بروقت اور موثر فراہمی میں معاون ثابت ہوں گے، ججز عام شہریوں کو درپیش مشکلات میں کمی لائیں گے۔

2024 کے انتخابات میں پورے پاکستان میں جیتنے والے فارم 47 پر منتخب ہوئے:گورنر پنجاب

مزید :

متعلقہ مضامین

  • 6 ماہ میں بجٹ خسارہ 2 ہزار 300 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
  • صدر سپریم کورٹ بار کی سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان سے ملاقات
  • پاکستان 6 ماہ میں آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی کے تبادلے پر حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • سندھ بلڈنگ میں تبادلے شروع ، افسران کی اٹھا پٹخ
  •  ایف بی آر نے گریڈ 20 اور 21 کے سات افسروں کا تبادلہ کردیا
  •  اقوام متحدہ آلودگی پھیلانے والے ممالک پر ٹیکس عاید کرے، احسن اقبال
  • پنجاب سول سروس کے انتخابات
  • سندھ بلڈ نگ ،کراچی کا ڈھانچہ تبدیل متعلقہ ادارے خاموش